تازہ تر ین

لائن آف کنڑول پر بھارتی اشتعال انگیزی ۔ بھارتی ڈپٹی کمشنر دفتر خارجہ طلب

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے اور احتجاجی مراسلہ بھی دیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق17اور 18مارچ کو بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج کیا گیا اور ڈی جی سا¶تھ ایشیا ڈلیک کی جانب سے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 17مارچ کو لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے ایک خاتون شہید ہوئی ہے جبکہ18مارچ کو نکیال سیکٹر پر بھارتی فائرنگ سے2بچے زخمی ہوئے، بھارت2003کے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے، بھارت سیز فائر معاہدے کی پاسداری کرے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain