تازہ تر ین

پاک بھارت سندھ طاس معاہدے میں اہم پیش رفت ۔ خواجہ آصف نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک بھارت انڈس واٹر کمشنرز کے درمیان مذاکرات میں3متنازع ڈیموں کی تعمیر اور سیلابی پانی کا ڈیٹا فراہم کرنے پر بات چیت ہو گئی، سندھ طاس معاہدہ دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے، تفصیلات کے مطابق پیر کے روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے پر مذاکرات2015سے تعطل کا شکار تھے، حکومتی کوششو ں سے سندھ طاس معاہدے پر مذاکرات کا دوبارہ آغاز ہوا، ہم نے عالمی ثالثی عدالت اور امریکا کی مدد سے تعطل کا شکار مذاکرات کا دوبارہ آغاز ہوا، انہوں نے کہا کہ عالمی ثالثی عدالت اور امریکا کی مدد سے تعطل کا شکار مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کی اور کامیاب ہوئے، پاک بھارت واٹر انڈس واٹر کمشنرز مذاکرات میں بھارت میں زیر تعمیر 3متنازع ڈیموں پکل دل، لوئر مکنائی اور مایار کے ڈیزائنوں پر بات چیت ہو گی، اس کے علاوہ مذاکرات میں سیلابی پانی کی پیشگی اطلاع اور اس حوالے سے ڈیٹا فراہم کرنے سے متعلق امور زیر باعث رہیں گے، جبکہ آئندہ اجلاسوں کی تاریخوں پر بھی بات چیت ہو گی، خواجہ آصف نے بتایا ہے کہ ماضی میں دونوں ملکوں کے درمیان کشن گنگا سمیت دیگر مسائل کے حل میں بہت زیادہ تاخیر کی گئی جس سے ہمارے مفادات کو نقصان پہنچا اور اس تاخیر کی وجہ سے جب یہ معاملہ عالمی ثالثی عدالت میں اٹھایا تو ہماری پوزیشن اتنی مضبوط نہیں تھی جتنی ہونی چاہئے تھے، سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد دونوں ملکوں کے مفاد میں ہیں اور ہم کشن گنگا ڈیم کے حوالے سے ثالثی عدالت کے فیصلے پر زور دے رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا ہے کہ بھارت کے رتلے ڈیم کے ڈیزائن کے حوالے سے ڈیڑھ سال کے دوران بہت بڑی کامیابی حاصل کی ہے اور اب ہم اس متنازع ڈیم کا ڈیزائن تبدیل کروانے کی پوزیشن میں ہیں ڈیم کی تعمیر سندھ طاس معاہدے کے مطابق ہونی چاہئے اور اس حوالے سے 12اپریل کو امریکا میں مذاکرات ہونگے جس میں ہم اپنے مفادات کا پھرپور تحفظ کرنے کی پوزیشن میں ہوں گے کیونکہ ہمارے مطالبات اور تحفظات سندھ طاس معاہدے کے عین مطابق ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain