تازہ تر ین

کنٹرول لائن پر گولہ باری, بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی, پاکستان کا دوٹوک اعلان

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو طلب کرکے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا اور کہا کہ بھارت 2033کے جنگ بندی معاہدے کا احترام، لائن آف کنٹرول پر امن برقرار رکھنے کیلئے اقدامات اور اپنی فوج کو جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کی ہدایت کرے، بھارتی فوج نے 17مارچ کو کوٹلی کے علاقے کوٹ کتبیرا سیکٹر میں فائرنگ کی تھی جس سے 60سالہ خاتون شہید ہوگئی تھیں، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ڈی جی ساو¿تھ ایشیا وسارک ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو طلب کیا اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، احتجاجی مراسلہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے حوالے کرتے ہوئے کہا کہ شہری آبادی کو نشانہ بنانا انسانیت اور عالمی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ، بھارتی حکومت 2003کے جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرے، انہوں نے کہا کہ بھارت حکومت فوج کو جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کی ہدایت کرے ، بھارتی حکومت لائن آف کنٹرول پر امن برقرار رکھنے کیلئے اقدامات کرے، ڈائریکٹر جنرل (جنوبی ایشیاءو سارک) ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا اور کوٹلی کے علاقہ (کوٹ کتیراسیکٹر) میں لائن آف کنٹرول پر 17 مارچ 2017ءکو بھارتی قابض افواج کی طرف سے سیز فائر کی بلااشتعال خلاف ورزی کی مذمت کی جس کے نتیجہ میں 60 سالہ سویلین خاتون شہید ہو گئیں۔ پیر کو دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت ہے اور انسانی وقار اور بین الاقوامی انسانی حقوق و قوانین کے منافی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل نے بھارت پر زور دیا کہ وہ 2003ءسیز فائر مفاہمت کا احترام کرے۔ سیز فائر کی خلاف ورزیوں کے اس اور دیگر واقعات کی تحقیقات کرائی جائیں، بھارتی افواج کو سیز فائر کا حقیقی معنوں میں احترام کرنے اور لائن آف کنٹرول پر امن برقرار رکھنے کی ہدایت کی جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain