تازہ تر ین

ویسٹ انڈین ٹورمیں مایوس نہیں کروں گا،کامران

لاہور (اے پی پی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کےلئے دورہ ویسٹ انڈیز بہت اہم ہے اور اس میں کامیابی حاصل کرکے ورلڈ کپ میں رسائی کی راہ ہموار کریں گے۔ اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ون ڈے سیریز میں کامیابی سے ورلڈ کپ میں رسائی آسان ہوجائے گی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے کئی سینئر پلیئر ٹیم میں دوبارہ واپس آئے ہیں اور انہیں ہوم گراﺅنڈ اور کراﺅڈ کا بھی ایڈوانٹج حاصل ہے اسلئے دورہ ویسٹ انڈیز کو بالکل بھی آسان نہیں لیا جاسکتا اور دورہ میں کامیابی کےلئے ٹیم کو تینوں شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کا کمبی نیشن بہترین ہے۔ اچھے بلے باز اور باﺅلرز ٹیم کا حصہ ہیں جو کہ دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کی کنڈیشنز ہماری ہوم گراﺅنڈ جیسی ہیں جس کی وجہ سے نئے کھلاڑیوں کو زیادہ دقت کا سامنا نہیں پڑیگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ قومی ٹیم سے کافی عرصہ باہر ہونے کے باجود میں نے اپنی محنت نہیں چھوڑی تھی ۔ ڈومیسٹک کرکٹ اور پی ایس ایل میں بہترین پرفارمنس کی بنا پر سلیکٹرز نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے ٹیم کا حصہ بنایا۔ میں قومی سلیکشن کمیٹی اور شائقین کرکٹ کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے کی بھرپور کوشش کرﺅنگا۔ انہوں نے کہاکہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور مستقبل میں بھی اپنی فٹنس کو برقرار رکھنے کےلئے بھرپور محنت کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ وہ تینوں فارمیٹ کی ٹیم میں شامل ہوکر پرفارمنس دے سکتے ہیں اب یہ سلیکٹرز پر منحصر ہے کہ وہ کیا فیصلہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ بطور بلے باز ٹیم میں شامل ہونا چاہتے ہیں اور ان کا فوکس بھی زیادہ تر بیٹنگ کی طرف ہے اور پی ایس ایل میں سنچری کے ساتھ بہترین بلے باز کا ایوارڈ بھی حاصل کرچکے ہیں جو کہ میری محنت اور جذبہ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ دنیا میں بہت سارے کھلاڑی ایسے ہیں جو وکٹ کیپر ہونے کے باوجود بھی ٹیم کا حصہ ہوتے ہیں۔ کامران اکمل نے کہاکہ ان کی ابھی چار پانچ سال کی کرکٹ باقی ہے اور فٹنس اور پرفارمنس کی برقرار رکھنے کی صورت میں اگلا ورلڈ کپ کھیل سکتا ہوں لیکن اگر فٹنس اور پرفارمنس نہ برقرار رہے تو کوئی بھی کھلاڑی اگلی سیریز کھیلنے کا دعوی نہیں کرسکتا۔ کامران اکمل نے کہاکہ قومی ٹیم کے تمام کھلاڑی ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کو جیتنا چاہتے ہیں اور اس کےلئے سب نے کیمپ میں بہت محنت کی ہے۔ کھلاڑیوں کو ڈسپلن کے بارے میں لیکچرز بھی دیئے گئے ہیں اور ہر کھلاڑی اپنی ذمہ داری سے مکمل طور پر آگاہ ہے ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain