تازہ تر ین

وفاق پر بھروسہ نہیں, وزیراعلیٰ سندھ نے بڑا مطالبہ کردیا

کراچی (این این آئی) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جس شخص کو ہائی کورٹ نے ضمانت دی اسے اغوا کرلینا نامناسب رویہ تھا، جس شخص نے قانون توڑا اسے سزا ملنی چاہیے،شرجیل میمن ہو یا کوئی اور سب کو عدالتوں کا سامنا کرنا چاہیے، کرپشن پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا جس شخص نے قانون توڑا اور کرپشن کی اسے سزا ضرور ملنی چاہیے۔ وفاق سندھ میں پانی کا بحران پیدا کررہا ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ جن لوگوں پر سپریم کورٹ میں مقدمات ہیں وہ اعلی عہدوں پر فائز ہیں، ایسے شخص کو اغوا کرلینا نامناسب تھا جسے عدالت نے ضمانت دے رکھی ہو۔وزیراعلی نے وفاق پر الزام عائد کیا کہ وفاق نے سندھ میں پانی کا بحران پیدا کردیا جس کی وجہ سے ہمارے صوبے میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہا صوبوں کو اعتماد میں لیے بغیر پنجاب کے دریاں میں لنک کینال تعمیر کیے جارہے ہیں جو غیر آئینی اقدام ہے، پانی کی منصفانہ تقسیم کے لیے ضروری ہے کہ طے ہونے والے تمام معاملات میں سندھ اور بلوچستان کو بھی شامل کیا جائے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کے بجائے ساہیوال میں کوئلہ پاور پلانٹ لگایا گیا تاکہ پنجاب کو بجلی فراہم کی جائے۔ تربیلہ کا کنٹرول باری باری سندھ اور بلوچستان کے حوالے کیا جائے ، وفاقی اداروں پر بھروسہ نہیں کیاپ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain