تازہ تر ین

کارکن انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیراعظم نوازشریف نے انکشاف کیاہے کہ2007ءمیں پرویز مشرف ان کےساتھ انڈرہینڈ ڈیل کرنا چاہتے تھے، ہمیںبلواسطہ پیغام بھجوایاگیا کہ وہ معاملات طے کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، میں نے انکارکردیا ،ملک سے جانانہیں چاہتے تھے،ز بردستی بھیجا گیا، واپس آنا چاہتے تھے تو آنے بھی نہیں دیا گیا ، آج مشرف چاہنے کے باوجود پاکستان نہیں آسکتے یہی مکافات عمل ہے ،ہم نے الزامات کی نہیں اقدار کی سیاست کی ، تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کے نعرے ہوا ہوگئے، ملک میں اصل تبدیلی ہم لائے ،مخالفین کی پرواہ کئے بغیرترقی کاسفرجاری رکھیں گے۔ منگل کویہاںوزیراعظم نوازشریف کے زیر صدارت مسلم لیگ( ن) کے پارلیمانی پارٹی کااجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا سمیت مسلم لیگ (ن )کے اراکین سینیٹ و قومی اسمبلی شریک ہوئے۔ اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال ، فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق آئینی ترمیم ، پانامہ کیس اور سیاسی مخالفین کی مہم سمیت دیگر امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق، وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف اور وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے اجلاس کو بریفنگ دی۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت مثبت بحالی کے ساتھ مستحکم ہوئی ہے اور یہ 2013ءمیں موجودہ حکومت کو ورثہ میں ملنے والے متعدد چیلنجوں کے باوجود تیزی سے ترقی کر رہی ہے، پاک۔چین اقتصادی راہداری کے تحت مختلف منصوبہ جات پر مستعدی سے کام جاری ہے جن کے مکمل ہونے سے بالخصوص پاکستان اور بالعموم خطہ کو بہت زیادہ فائدہ ہو گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت نے بجلی کی قلت دور کرنے اور پاکستان میں مواصلاتی روابط بڑھانے کیلئے توانائی اور بنیادی ڈھانچہ کے بڑے بڑے منصوبے شروع کئے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بجلی کی قلت پر بہت حد تک قابو پا لیا ہے اور 2018ءتک لوڈ شیڈنگ تاریخ کا حصہ بن جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم موٹرویز، شاہرات اور بنیادی ڈھانچہ کے دیگر منصوبوں پر بھی خطیر سرمایہ لگا رہے ہیں، ملک بالخصوص کراچی اور بلوچستان میں امن و امان کی مجموعی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2017ءکا پاکستان 2013ءکے پاکستان سے بہت مختلف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے بلوچستان کی ترقی پر خصوصی توجہ دی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کے آزاد اور معتبر مالیاتی اداروں نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہو رہی ہے اور ترقی کی صحیح سمت میں گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے منصوبوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے مکمل شفافیت کو یقینی بنایا ہے اور اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا، ان منصوبوں کے ثمرات اور فوائد پاکستان کے تمام حصوں اور لوگوں تک پہنچیں گے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف سے برطانوی وزیر داخلہ امبر رڈ نے منگل کو یہاں وزیراعظم ہاﺅس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے برطانوی سیکرٹری داخلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم تھریسا مے سے ستمبر 2016ءمیں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ہونے والی اپنی تعمیری ملاقات کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات مشترکہ تاریخ اور عوام کے مابین مضبوط رابطوں کی بنیاد پر استوار ہیں اور پاکستان اور برطانیہ کے مابین تجارت، سرمایہ کاری، امن و سلامتی اور ترقی کے لئے تعاون کے سلسلے میں قریبی اشتراک کار ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاکستان کی پارسی برادری کو ان کے تہوار ”نوروز“ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے میں پارسی برادری کا کردار ہمیشہ مثبت رہا ہے۔ پیر کو پارسی برادری کے نام اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ پارسی برادری مختلف شعبہ ہائے زندگی میں گراں قدر خدمات انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی پارسی برادری وطن عزیز کی تعمیر و ترقی کے لئے مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔وزیراعظم محمد نواز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر عبداﷲ مرذوق نے منگل کو یہاں وزیراعظم ہاﺅس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین خوشگوار برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لئے سبکدوش ہونے والے سعودی سفیر کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین قریبی تعلقات ہیں اور مختلف بین الاقوامی اور علاقائی اور باہمی دلچسپی کے امور پر دونوں ممالک یکساں سوچ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں مسلم ریاستوں نے ہر مشکل اور آزمائش کی گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے اور پاکستان کے عوام سعودی عرب کے ساتھ ہمارے مضبوط تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ وزیراعظم نے سبکدوش ہونے والے سفیر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان عبدالعزیز السعود اور سعودی عرب کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سعودی سفیر عبداﷲ مرذوق نے پاکستان میں قیام کے دوران شاندار میزبانی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
لاہور(آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں لاہور کو مرکز بنائیں گے اور الیکشن بھرپور انداز میں لڑیں گے پورے ملک میں انتخابی مہم کیلئے جا¶ں گا لیکن لوٹ کر لاہور آ¶ں گا۔ گزشتہ روز لاہور میں سابق صدر آصف علی زرداری سے پ پ پ پنجاب پارلیمانی پارٹی کے رہنما¶ں نے ملاقات کی، سابق صدر نے پ پ کے پنجاب سے منتخب ارکان کو آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کی ہدایت کی اور کہا کہ کارکن انتخابی مہم کی تیاری کریں آئندہ انتخابات بھرپور طریقے سے لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اگر بیٹھ گئے ہیں، آئندہ انتخابات میں لاہور کو انتخابی مہم کا حصہ بنائیں گے، منتخب ارکان اپنے اپنے حلقوں میں عوام سے رابطہ تیز کریں۔ گزشتہ الیکشن ہمیں لڑنے نہیں دیا گیا مگر اس بار ہم بتائیں گے کہ الیکشن کیسے لڑا جاتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain