تازہ تر ین

وزیرداخلہ کا ”جواری کرکٹرز “ بارے اہم اعلان, پی سی بی کو دوٹوک اعلان بھی کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارنے سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں پی سی بی کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایف آئی اے کو کسی کیخلاف کارروائی کرنے کیلئے پی سی بی کی ہدایت یا اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ایف آئی اے ملکی بدنامی کا باعث بننے والے معاملے کی تحقیقات کرسکتا ہے ،الزامات کے بجائے ایک دوسرے کیساتھ تعاون کرنا چاہیے,انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے اس کو تماشہ نہ بنائیں۔وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ نجم سیٹھی کا گزشتہ روز فون آیاتھا انہوں نے بات کی تھی اور میں نے کہا کہ ملکر کام کریں اور ا?ج دوبارہ نجم سیٹھی سے رابطہ ہوگا۔ چوہدری نثار نے کہا کہ تحقیقات میں ابھی کچھ وقت لگے اور ایف آئی اے کو ہدایت جاری کی کہ یقینی بنایا جائے کہ کوئی بے گناہ نہ پھنسے اور گناہ گار بچ نہ پائے۔ایف آئی اے کو پی سی بی کے ساتھ ملکر کام کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔یاد رہے کہ نجم سیٹھی نے سپاٹ فکسنگ میں مبینہ طور پر ملوث کھلاڑیوں سے تحقیقات کے معاملے پر نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ ایف آئی اے کارروائی نہیں کرسکتی یہ پی سی بی کا دائرہ اختیار ہےجبکہ شرجیل خان ،شاہ زیب حسن،محمد عرفان اور خالد لطیف نے اپنے بیانات ایف آئی اے کو ریکارڈ کرادیئے ہیں جبکہ ناصر جمشید ملک سے باہر ہونے کی وجہ سے بیان ریکارڈ نہ کراسکے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain