تازہ تر ین

آسٹریلیا کا دورہ بھارت میں بھارتی کھلاڑیوں کے منفی ہتھکنڈے ، بلے بازوں کیساتھ کیا کرتے رہے ؟ وجہ جان کر آپ بھی پریشان ہونگے

رانچی(ویب ڈیسک) بھارتی فیلڈرز کی جانب سے رواں ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلوی بیٹسمینوں کی توجہ منتشر کرنے کیلئے منفی ہتھکنڈے استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔میزبان کھلاڑیوں کو رن اپ کے دوران بھی باتیں کرتے ہوئے پایا گیا، عام طور پر کسی میچ میں بولر کے رن اپ تک پہنچنے اور بیٹسمین کے شاٹ کھیلنے تک باقی فیلڈرز خاموشی اختیار کرلیتے ہیں، مگر بھارتی فیلڈرز مسلسل بولتے رہتے ہیں جبکہ رانچی ٹیسٹ کے آخری روز بھی ایسا ہی ہوا۔دوسری جانب امپائر ای ین گولڈ کے مطابق یادیو کی بولنگ میں رن اپ تک جانے کے دوران بھی ان کا ایک ساتھی کھلاڑی مسلسل باتیں کررہا تھا، میٹ رینشا سے پہلے ایشانت شرما الجھے اور پھر ان کی توجہ منتشر کرکے آﺅٹ کرنے میں کامیاب رہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain