لاہور(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سپنر سعید اجمل نے بھی اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی کا مطالبہ کردیا ہے۔انہوںنے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں نے ملک کو بدنام کیا ہے ان کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے ۔انہوںنے کہا کہ 2010کے بعد تین سال تک ٹیم پرفکسر فکسر کی آوازیں کسی گئیں ، بڑی مشکل سے امیج بہتر کیا تھا۔