تازہ تر ین

قومی ٹیم کے نئے کپتان شرجیل خان کا حامی ….ٹیم کے کامبی نیشن بارے بڑا اعلان

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان ون ڈے اور ٹی 20کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ میرے سب سے تعلقات اچھے ہیں ¾ٹیم میں سینئر کھلاڑیوں کی موجودگی سے مجھ پر کوئی دباﺅ نہیں ہے ¾کپتانی یقینا کسی بھی کھلاڑی کے لیے اعزاز کی بات ہوتی ہے۔وہ ویسٹ انڈیز روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے سب سے اہم بات ورلڈ کپ میں براہ راست شرکت ہے اور ہم پوری کوشش کریں گے کہ یہ سیریز جیت کر ورلڈ کپ کےلئے اپنی پوزیشن کلیئر کریں۔سرفرازاحمد نے کہا کہ شرجیل خان کے نہ ہونے سے ٹیم کا کامبی نیشن متاثر ہوگا۔ پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورے کا آغاز 26 مارچ کو برج ٹاﺅن میں پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے کرے گی۔ اگلے تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 30 مارچ ،یکم اور2 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔ون ڈے ٹیم میں سرفراز احمد (کپتان)، احمد شہزاد، فخرزمان، محمد حفیظ، بابراعظم، شعیب ملک، عماد وسیم، کامران اکمل، محمد عامر، وہاب ریاض، حسن علی، آصف ذاکر، فہیم اشرف، جنید خان، محمد اصغر اور شاداب خان شامل ہیں


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain