تازہ تر ین

دہشتگردوں ، سہولت کاروں کے ساتھ انتہا پسندانہ ذہنیت کو بھی شکست دینے کا عزم

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے برطانیہ کی وزیر داخلہ امبر رڈ (Ms.Amber Rudd)نے ملاقات کی،جس مےںباہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیااورمستقبل میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے لئے تیز رفتاری سے اقدامات پر اتفاق کیا گیا-برطانوی وزےر داخلہ نے مختلف شعبوں کی ترقی کےلئے شاندار اقدامات پر وزےراعلیٰ شہبازشرےف کی قےادت مےں پنجاب حکومت کے اقدامات کی تعرےف کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشرےف نے صوبے مےں عوام کی فلاح وبہبود کےلئے بہترےن انداز مےں اقدامات کےے ہےںاور بلاشبہ شہبازشریف کی قےادت مےں فلاح عامہ کے لئے پنجاب مےں شاندار کام ہوا ہے خصوصا تعلیم، صحت،خواتین کے حقوق کے تحفظ او ردیگر شعبوں میں نمایاں پیشرفت دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی ہے اور میںآپ کے کام سے بہت متاثر ہوئی ہوں -انہوں نے کہاکہ برطانیہ اور پنجاب حکومت ایک دوسرے کے بہترین شراکت دار ہیںاورہم تعمیر وترقی کے شعبوں میں قدم سے قدم ملا کر چل رہے ہیں-یقینا پنجاب حکومت نے کئی اہم اہداف حاصل کئے ہیںاور ہم نے بھی آپ سے سےکھاہے ۔برطانوی وزیر داخلہ نے اےنٹوںکے بھٹوں سے چائلڈ لےبر کے خاتمے پر وزےراعلیٰ شہبازشرےف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ بچوں کو چائلڈ لیبر سے نجات دلانا آپ کاایک شاندار کارنامہ ہے -انہوں نے کہاکہ برطانےہ تعمےر،ترقی و خوشحالی کے سفر مےں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اورہم جمہورےت کے سفر مےں بھی پاکستان کے ساتھ ہےں اوربرطانےہ انسداددہشت گردی اورترقی و خوشحالی کے شعبوں مےں تعاون جاری رکھے گا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف اور برطانیہ کی وزیر داخلہ امبر رڈکے درمیان وفود کی سطح پربھی ملاقات ہوئی ۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور برطانےہ کے تعلقات تارےخی نوعےت کے ہےں اورباہمی احترام پر مبنی ہیں-دونوں ملکوں کے درمےان بڑھتا ہوتا تعاون لائق تحسین ہے ۔ ہم برطانےہ کی جانب سے تعلےم ، صحت،سکل ڈوےلپمنٹ اوردےگر شعبوں مےں تعاون کو قدر کی نگاہ سے دےکھتے ہےں ۔پاکستان اوربرطانےہ ترقی اورخوشحالی کے سفر مےں اہم پارٹنرز ہےںاوردونوں ممالک مےںمربوط معاشی روابط موجود ہےں۔ پاکستان برطانیہ کے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے – پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ترقی و خوشحالی کے سفر میں شراکت داری آنے والے وقت میں مزید مضبوط ہوگی۔وزیراعلی نے پنجاب حکومت کی جانب سے خواتین کو با اختیار بنانے اوران کے حقو ق کے تحفظ کے لئے کئے جانے والے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے بتایاکہ پاکستان کی نصف آبادی خواتےن پر مشتمل ہے اورپنجاب حکومت نے خواتےن کو بااختےار بنانے کےلئے بے مثال اقدامات کےے ہےں ۔ خواتےن کو خودروزگارسکےم کے تحت بلاسود چھوٹے قرضے دےئے گئے ہےںجس سے وہ اپنے خاندان کے باعزت روز گار کما رہی ہیں، اسی طرح سرکاری بورڈز مےں خواتےن ممبران کا کوٹہ 33فےصد رکھا گےا ہے جبکہ سرکاری ملازمتوں میں بھی خواتین کے کوٹہ میں اضافہ کیا گیا ہے-پنجاب اےجوکےشنل انڈومنٹ فنڈ کے ذرےعے 1 لاکھ 75ہزار ذہےن اورمستحق طلبا و طالبات کو تعلےمی وظائف دےئے گئے ہےںاورتعلےمی فنڈ سے وظائف حاصل کرنےوالوں مےں 1لاکھ 20ہزار طالبات شامل ہےں ۔20ارب روپے کا تعلیمی وظائف کایہ پروگرام جنوبی ایشیاءمیں اپنی نوعیت کا واحد او رمنفرد پروگرام ہے جس کے تحت کم وسیلہ طلبا وطالبات کو اعلی تعلیم کاحق دیاگیاہے-انہوںنے کہا کہ تشدد کا شکار خواتےن کی دادرسی کےلئے پہلا خصوصی سنٹرملتان مےںمکمل ہوچکا ہے ، جس کا جلد افتتاح کیا جا رہاہے -پنجاب حکومت خواتین کی دادرسی کے لئے اس طرح کے مزید سنٹرز دیگر شہروں میں بھی قائم کرے گی-انہوںنے کہاکہ عملی میدان میں خواتین کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہے تاکہ ترقی اورخوشحالی کے سفر کو مزید تیز کیا جاسکے- خواتےن کو جتنازےادہ بااختےار بنائےں گے، ترقی اورخوشحالی کا پہےہ اتنی تےزی سے گھومے گا۔انہوںنے کہاکہ وزےراعظم ہےلتھ انشورنس پروگرام کا دائرہ کار پورے پنجاب مےں پھےلاےاجارہا ہے اور اس پروگرام کے تحت کم وسیلہ خاندانوں کو علاج معالجے کی معیاری سہولتیں میسر آئیںگی اور اس پروگرام سے بھی خواتین اور بچے زیادہ مستفیدہوں گے۔وزیراعلی نے دہشت گردی او رانتہا پسندی کے لئے کئے جانے والے اقدامات کاذکرکرتے ہوئے کہاکہ قائداعظم ؒ کے پاکستان میں انتہاپسندانہ سوچ کی کوئی جگہ نہیں اوردہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم کی قربانیاں لازوال ہیں۔ دہشت گردی کے ناسور سے نمٹنے کے لئے پوری قوم یکجا ہے اور پرعزم پاکستانی قوم دہشتگردی انتہاءپسندی اورفرقہ وارےت کے ناسور کے مکمل خاتمے کا عزم کرچکی ہے ۔ دہشتگردی ،انتہاءپسندی اورفرقہ وارےت کے مکمل خاتمے کےلئے سےاسی و عسکری قےادت نے ملکرمربوط اقدامات کےے ہےں۔ پاکستان نے دہشت گردی کےخلاف جنگ مےں جو لازوال قربانےاں دی ہےں اس کی تارےخ عالم مےں کوئی مثال نہےں ۔دہشت گردوںاور ان کے سہولت کاروں کے ساتھ انتہا پسندانہ مائنڈ سیٹ کو بھی شکست دیں گے- انہوںنے کہا کہ دہشت گرد صرف دہشت گرد ہے،ان سفاک درندوں کا کوئی دےن ہے نہ مذہب اور نہ ہی کوئی جغرافےائی شناخت۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے صوبے میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے انسداددہشت گردی فورس تشکیل دی ہے جس کی تربیت جدید خطوط پر کی گئی ہے اور یہ فورس دہشت گردی کے خلاف ہر اول دستہ ثابت ہورہی ہے- انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذرےعے سرکاری اداروں او رمحکموں کی استعداد کار میں اضافہ کیاہے اور اس اقدام سے عوام کو سہولت ملی ہے -پنجاب کے تمام تھانوں کو انفارمےشن ٹےکنالوجی کے ذرےعے ڈےجےٹل کردےاگےا ہے،اسی طرح12ارب روپے کی لاگت سے لاہور مےں پنجاب سےف سٹی پراجےکٹ پر دن رات کام جاری ہے اور یہ منصوبہ اگلے تےن چار ماہ مےں مکمل ہوجائے گا جبکہ پنجاب کے6 بڑے شہروں مےں سےف سٹی پراجےکٹ شروع کےے جارہے ہےں-برطانیہ سیف سٹی پراحیکٹس کے حوالے سے پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون کو فروغ دے سکتا ہے – انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے اےنٹوں کے بھٹوں سے چائلڈلےبر کا خاتمہ کر دیا ہے اور پنجاب جنوبی ایشیاءکی پہلی صوبائی حکومت ہے جس سے اینٹوں کے بھٹو ںسے چائلڈ لیبر کا خاتمہ کیاہے اور بھٹوں پر کام کرنے والے 83ہزار بچوں کو سکول داخل کراےا گےا ہے اور حکومت ان بچوں کو ماہا نہ وظیفہ دینے کے ساتھ مفت کتابیں ،یونیفارم او رجوتے بھی دے رہی ہے جبکہ بچوں کے والدین کو بھی ایک بار مالی امداد دی جاتی ہے -ورکشاپوں ، ریسٹورنٹس او رپٹرول پمپوں سے بھی چائلڈ لیبر کا خاتمہ کیا جائے گا-وزیراعلی نے کہاکہ پنجاب حکومت نے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت ،اعلی معیار او ررفتار کو یقینی بنایا ہے اورآ ج توانائی کے کئی منصوبے تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں اور ان منصوبوں کی تکمیل سے ملک سے لوڈ شیڈنگ کا ہمیشہ ہمیشہ کے لئے خاتمہ ہوگا اور پاکستان میں شرح ترقی میں اضافہ ہوگا-وزیراعلی نے امبررڈ کو برطانیہ کی وزارت داخلہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی او ران کے لئے نیک خواہشات کااظہار کیا-برطانوی وفد میں ڈائریکٹر انٹرنیشنل رچرڈ کلارک (Mr. Richard Clarke) ،برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو (Mr. Thomas Drew)، خصوصی مشیر محمد حسین، (Mr. Muhammad Hussein)، پالیسی ایڈوائرز چارلس ایڈورڈز (Mr. Charles Edwards)، ڈیفڈ کی پاکستان میں سربراہ جوانا ریڈ (Ms. Joanna Reid) اور دیگر شامل تھے۔صوبائی وزراءرانا ثناءاللہ، سردار اےوب گادھی،بےگم ذکےہ شاہنواز،خلےل طاہر سندھو،جہانگےر خانزادہ ،مشےران ڈاکٹر عمر سےف، رانا مقبول احمد،چےف سےکرٹری، انسپکٹر جنرل پولےس اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain