تازہ تر ین

فوجی اتحاد کا قیام, سعودی سفیر کا ”راحیل شریف“ بارے بڑ ااعلان

اسلام آباد (انٹروےو: ملک منظور احمد،عکاسی: فتح علی) سعودی عرب کے سبکدوش ہونے والے سفےر عبداللہ الزہرانی نے پاک فوج کے سابق سپہ سالار جنرل (ر) راحےل شرےف کی پےشہ ورانہ کارکردگی اور خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مےری ےہ ذاتی طور پر خواہش ہے کہ جنرل (ر)راحےل شرےف سعودی عرب کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف قائم کردہ فوجی اتحاد کا حصہ بنےںاگر جنرل (ر)راحےل شرےف اس فوجی اتحاد کا حصہ بنتے ہےں تو وہ اس فوجی اتحاد کو فعال بنانے اور جملہ اہداف حاصل کرنے کے لےے اہم کردار ادا کر سکتے ہےںبلاشبہ جنرل (ر)راحےل شرےف نے بطور آرمی چےف دہشت گردی کے خلاف ضرب عضب آپرےشن کے تمام اہداف حاصل کئے ہےںان کا شمار پاکستان کے مثالی سپہ سالاروں مےں کےا جاتا ہے اور ان کی خدمات پوری دنےا کے سامنے ہےں وہ اےک مثالی فوجی ہےںدہشت گردی کے خلاف قائم کردہ فوجی اتحاد تمام اسلامی ممالک کی رضا مندگی اور اتفاق رائے سے قائم کےا گےا ہے ےہ اتحاد اپنے مقاصد حاصل کرے گا دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہےں ہے پاکستان کی طرف سے اےک فوجی برےگےڈ سعودی عرب بھےجنے کا مجھے علم نہےں ہے مےں نے بھی ےہ خبر اخباروں مےں پڑھی ہے ان خےالات کا اظہار انہوں نے چےنل فائےو کے پروگرام ڈپلومےٹک انکلےو مےں خصوصی انٹروےو دےتے ہوئے کےا ۔سعودی عرب کے سفےر عبدااللہ الزہرانی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات بہت مثالی ہےں دونوں ممالک کے درمےان ےہ تعلقات پہلے سے زےادہ مضبوط ہےں دونوں ممالک کے درمےان تجارتی حجم مےں اضافے کے قوی امکانات ہےںسعودی عرب وہ پہلا اسلامی ملک ہے جس نے قےام پاکستان کے بعد پاکستان کو تسلےم کےاپاکستان ہمارے لےے انتہائی اہم ملک ہے اور ےہ ملک اسلام کے نام پر قائم کےا گےا ہے سعودی عرب مےں لاکھوں پاکستانی رہائش پذےر ہےں اور وہ سعودی عرب کی تعمےرو ترقی مےں اہم کردار ادا کر رہے ہےں۔دونوں ممالک کی قےادت پرعزم ہےں اور تمام چےلنجوں کا ہم مل کر مقابلہ کرےنگے۔انہوں نے اےک سوال کے جواب مےں کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان دہشت گردی کا شکار ہےں دونوں ممالک دہشت گردی کے خلاف جنگ مےںاےک دوسرے کے ساتھ تعاون کر رہے ہےںدفاعی شعبہ مےں تعاون بہت بڑھ رہا ہے دہشت گردی کے خاتمہ کے لےے تمام اسلامی ممالک کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہےے دہشت گردی اےک عالمی مسئلہ ہے اور بعض عناصر اسلام کو بدنام کر رہے ہےں اسلامی فوجی اتحاد کے قےام کا فےصلہ خوش آئند ہے انہوں نے اےک سوال کے جواب مےں کہا کہ مجھے پاکستان کی طرف سے فوجی برےگےڈ بھجنے کا علم نہےں ہے تاہم سکےورٹی کے شعبے مےں دونوں ممالک کے درمےان تعاون کوئی نئی بات نہےں ہے اور ےہ خبر کوئی حےران کن نہےں ہے سعودی سفےر نے اپنی سعودی حکومت کی طرف سے سابق چےف آف آرمی سٹاف جنرل (ر)راحےل شرےف کی فوجی اتحاد کی سربراہی کے لےے پاکستانی حکومت سے اجازت لےنے کے حوالے سے اےک سوال کے جواب مےں کہا کہ مجھے اس بارے مےں کچھ علم نہےں اور مےں اس پر تبصرہ نہےں کر سکتا لےکن ےہ ضرور کہنا چاہوں گا کہ مےری ےہ ذاتی خواہش اور رائے ہے کہ اگر جنرل (ر)راحےل شرےف اس فوجی اتحاد کا حصہ بنتے ہےں اور وہاں ذمہ دارےاں سنبھالتے ہےں تو ےہ بہت اچھا اضافہ ہوگااور وہ اس فوجی اتحاد کے لےے اہم خدمات سرانجام دے سکتے ہےںان کی پےشہ ورانہ صلاحےتوں پر فخر کےا جا سکتا ہے سعودی سفےر نے اےک اور سوال کے جواب مےں کہا کہ سعودی عرب کے اےشےاء،ےورپ،افرےقہ،اور تمام اسلامی دنےا کے ساتھ شاندار تعلقات ہےں ےہ تاثر غلط ہے کہ خادم حرمےن شرےفےن کے دورہ جاپان اور چےن کے نتےجے مےں سعودی عرب اےشےاءمےں نےا اتحاد تلاش کر رہا ہے ہمارے امرےکہ کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہےںاور ہماری پالےسی مےں کوئی ردوبدل نہےں آےاسعودی عرب جی ٹونٹی کااہم رکن ہے اور ہمارے دنےا کے تمام ممالک کے ساتھ تعلقات بڑھ رہے ہےں سعودی عرب اسلامی دنےا کا لےڈر ملک ہے انہوںنے اےک سوال کے جواب مےں کہا کہ دو سال پہلے جب مےں بطور سفےر آےا تو پاک سعودی تعلقات کے حوالے سے مےڈےا مےں مختلف قےاس آرائےاں کی جارہی تھیں لےکن آج خد ا کا شکر ہے کہ ہمارے تعلقات بہت مستحکم ہےں اور ےہ تعلقات دونوں ممالک کے مستقبل کے لےے انتہائی اہم ہےںمےں آئندہ چند روز تک اپنی ذمہ دارےوں سے سبکدوش ہو جاﺅں گا لےکن مےں بہت مطمئن ہوںکہ ہم نے اپنے جملہ اہداف حاصل کر لئے ہےںدونوں ممالک کے درمےان پارلےمانی تعلقات شاندار ہےں جلد سپےکر قومی اسمبلی سعودی عرب کادورہ کرےنگے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain