تازہ تر ین

ملک کی نامور یونیورسٹی بند کرنیکا اعلان, بڑی وجہ سامنے آگئی

لاہور(خصوصی رپورٹ)مسلم ٹان کے علاقہ میں واقع پنجاب یونیورسٹی میں دوسرے روز بھی کشیدگی کی فضا برقرار رہی ہے۔ سی سی پی او لاہور سمیت پو لیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔ پختون طلبا اور یونیورسٹی انتظامیہ کے درمیان ڈیڈ لاک برقراررہا ۔ اس سے قبل طلبا تنظیم کے ایک گروپ نے دن بھر احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا۔ پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی اور احتجاجی ریلی کے لئے اجازت طلب کرتے رہے ، جبکہ سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز کے وہاں موجود ہونے کے باوجود یونیورسٹی میں معمولات زندگی بحال نہ ہو سکے ، جس پر یونیورسٹی کو اگلے تین روز کے لئے بند کر دیا گیا ہے جبکہ سروس بس بھی معطل کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی میں دوسرے روز بھی کشیدگی کی صورتحال برقرار رہی ہے اور سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس اور ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کی یونیورسٹی میں موجودگی اور مذاکرات کی بار بار کوشش کے باوجود ماحول ناخوشگوار رہا گزشتہ روز دن بھر پنجاب یونیورسٹی میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہونے کے باوجود طلبا سراپا احتجاج بنے رہے اور طلبا تنظیم کے ایک گروپ نے گزشتہ روز بھی پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ کے خلاف احتجاج اور نعرے بازی کا سلسلہ جاری رکھا ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain