تازہ تر ین

مسلمانوں کیخلاف 68ملکی اتحاد ….حملوں کا نشانہ کونسے ملک ہونگے ….تہلکہ خیز خبر

واشنگٹن (خصوصی رپورٹ) مسلمان دشمنی میں امریکہ کی نئی حکومت تمام حدیں عبور کرنے لگی۔ جہادیوں کے خلاف 68 ملکی اتحاد کا امریکہ نہ صرف سربراہ بننا چاہتا ہے بلکہ مہم جوئی کے لئے آنے والے اخراجات کا 28 فیصد اکیلا ادا کرنے کو بھی تیار ہے۔ شام اور عراق میں داعش کے علاوہ جس بھی اسلامی ملک میں جہادی سر اٹھائیں گے وہاں فوجی کارروائی ہوگی۔ امریکی جارحیت پسند صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے سیکرٹری سٹیٹ کو سختی سے ہدایت کی ہے۔ 68 ملکی اتحاد کو مزید فعال کرنے کیلئے سرگرم ہوجائے۔ گو کہ اس مہم جوئی کے کل اخراجات کا 28 فیصد امریکہ کو ادا کرنا مشکل ہے مگر مسلمان دشمنی میں وہ اربوں ڈالر خرچ کرانے کیلئے تیار ہے۔ امریکہ کے حواری جہادی لہر کو مکمل طور پرکچلنے کیلئے ٹرمپ کے ساتھ کھڑے نظر آتے ہیں۔امریکی صدر نے سٹیٹ سیکرٹری کو 30 دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ واضح کرنے کے اس منصوبے کو اوبامہ انتظامیہ کی نسبت کتنی جلدی پایہ تکمیل تک پہنچا سکتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain