تازہ تر ین

سرکاری سکولوں کا نیا روپ ….اہم فیصلہ ہو گیا

لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب حکومت نے ضلع میں موجود سرکاری اراضی کو ناجائز قابجین سے واگزار کروانے ، سرکاری اراضی کو استعمال کرنے اور سرکاری اراضی کو عوامی فلاح و بہبود کیلئے استعمال کرنے کا احتیار متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کو دے دیا۔ اس حوالے سے حکومت نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے تحت ڈپٹی کمشنر پابند ہو گا کہ وہ اپنے ضلع میں موجود سرکاری اراضی کا مکمل ریکارڈ مرتب کرے ۔ذرائع کے مطابق سرکاری اراضی کو استعمال کرنے یا نہ کرنے کا اختیار صوبائی حکومت کے پاس تھا تا ہم پنجاب حکومت نے اپنا یہ اختیار اب ڈپٹی کمشنر ”پنجاب لینڈ اینڈ بلڈنگزریکور اینڈ قبضہ“ آرڈیننس 1966ءکی شق9 کے تحتپنجاب باڈیز منقولہ پراپرٹی (ناجائز قابضین کو بے دخل کرنے) کے آرڈیننس 1965ء کے تحت استعمال کریگا۔ لہٰذا ڈپٹی کمشنر اور اسٹنٹ کمشنر اس بات کے پابند ہونگے کہ وہ اپنے علاقے میں موجود سرکاری اراضی پر قبضہ تو نہیں کر لیا۔ تا ہم ڈپٹی کمشنر یا اسٹنٹ کمشنر کو اختیار حاصل ہو گا کہ اگر کوئی سرکاری اراضی خالی ہے تو وہ اسے عوامی جلسے جلوس یا کسی دیگر عوامی فلاح و بہبود کیلئے استعمال کرے ۔ اس حوالے سے متعلقہ اضلاح کا اسٹنٹ کمشنر یا ڈپٹی کمشنر الگ الگ سے اس معاملے کی نگرانی کس دیگر آفیسر کو بھی دے سکتے ہیں۔ تا ہم اگر کوئی غیر قانونی تعمیر کر لے تو ڈی پی او اور ضلعی نمائندہ کی مشاورت سے اس غیر قانونی قبضہ کو واگزار کروانے کی بھی ذمہ داری متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کی ہو گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain