تازہ تر ین

چینی وزیراعظم کا ”یوم پاکستان “ پر پاکستانیوں کیلئے بڑا پیغام

چین (ویب ڈیسک) چینی وزیراعظم لی کی چیانگ نے یوم پاکستان پر اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ دعا ہے کہ پاکستان خوشحالی اور ترقی کی منازل طے کرے۔ وزیراعظم نواز شریف کو چینی ہم منصب لی کی چیانگ نے یوم پاکستان پر تہنیتی پیغام بھیجا جس میں ان کا کہنا تھا کہ آپ کی قیادت میں پاکستانی عوام نے چیلنجز کا بھرپور مقابلہ کیا اور دعا ہے کہ پاکستان اسی طرح ترقی و خوشحالی کی منازل طے کرتا رہے۔چینی وزیراعظم نے پیغام میں کہا کہ چین نے پاکستان سے ہمیشہ اسٹریٹجک تعاون کو فروغ دیا اور اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی منزلوں تک لے جانا چاہتے ہیں جب کہ پاکستان نے قومی سلامتی، استحکام اور معاشی ترقی کے اہداف حاصل کئے جو کہ خوش آئند ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain