تازہ تر ین

روبینہ ٹنڈن کا اشارہ ہے کس کی جانب ؟؟؟

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ میں 90 کی دہائی میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ روینہ ٹنڈن نے کہا کہ برے وقت میں جب سب چھوڑ جاتے ہیں تو صرف سلمان خان ہی ساتھ دیتے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں سلمان خان کے ساتھ 1991 میں فلم پتھرکے پھول سے ڈیبیو کرنے والی اداکارہ روینہ ٹنڈن کا کہنا تھا کہ میں اورسلمان بہت چھوٹی چھوٹی باتوں پر لڑا کرتے تھے اور ہماری لڑائیاں بھی انڈسٹری میں خاصی مشہور تھیں لیکن سلمان خان ایک بہترین انسان ہیں، اگر مجھے کہا جائے کہ میں اس شخص کا نام لوں جس نے میرا بہت ساتھ دیا تو وہ سلمان خان ہی ہیں۔اس خبرکو بھی پڑھیں: روینہ ٹنڈن چھوٹی اسکرین پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی اداکارہ بن گئیںاداکارہ روینہ ٹنڈن نے کہا کہ برے وقت اور ضرورت کے وقت سب ہی دور ہوجاتے ہیں لیکن سلمان خان نے ہمیشہ اپنے وعدے نبھائے اور جب جب برے وقتوں میں انہیں یاد کیا انہوں نے ہمیشہ مدد کی۔واضح رہے کہ اداکارہ روینہ اپنی نئی فلم ’دی مدر‘ اور’متر‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain