تازہ تر ین

بھارت کا افغانستا ن سے ایک اور دفاعی معاہدہ ۔

نئی دہلی(آن لائن) بھارت ایک بار پھر افغانستان کی ایئرفورس کے ٹرانسپورٹ طیاروں اور خراب پڑے ہیلی کاپٹرز کی مرمت کے لیے سوچ رہا ہے، اور وہ اس حوالے سے کابل کے سگنلز کا انتظار کر رہا ہے، ماضی میں نئی دہلی اور کابل کی فوجی قربتوں نے پاکستان کو قدرے تنگ کیا تھا۔خیال رہے کہ 2014 میں غیر ملکی افواج کے نکل جانے کے بعد افغانستان کے کئی علاقوں پر طالبان نے قبضہ کرلیا تھا، جن کا مقابلہ کرنے کے لیے کابل بار بار بھارت کو فوجی امداد بڑھانے کے لیے کہتا رہا ہے۔جب کہ نئی دہلی، افغانستان میں دوسری علاقائی طاقتوں روس اور چین کا اثر و رسوخ محدود کرنے کی خواہش کے تحت افغانستان کی مدد کے لیے بھی تیار ہے۔بھارت نے گزشتہ برس خراب طیاروں کا جائزہ لینے کے لیے افغانستان ایئر فورس کی مدد کے لیے ماہرین کی ایک ٹیم افغانستان بھیجی تھی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل میں بھارتی سفیر مان پریت ووہڑا کے حوالے سے اپنی خبر میں بتایا کہ نئی دہلی افغانستان کے سوویت یونین ساختہ خراب پڑے ایم آئی 35 ماڈل کے 11 ہیلی کاپٹرز اور 7 سفری طیاروں کے نئے آلات خریدنے اور ان کی مرمت کے لیے تقریبا 50 ملین امریکی ڈالر خرچ کرے گا۔ایک انٹرویو میں بھارتی سفیر کا کہنا تھا کہ نئی دہلی دیکھ رہا ہے کہ وہ کس طرح کابل کی مدد کر سکتا ہے، کیوں کہ افغانستان ایئر فورس کے خراب ہیلی کاپٹرز اور ٹرانسپورٹ طیاروں کی بہت بڑی تعداد ہے، جن کے آلات بھی اپنی مدت پوری کرچکے ہیں۔بھارتی سفیر مان پریت ووہڑا کے مطابق نئی دہلی مجوزہ تجویز کی حتمی لاگت معلوم کرنے کے بعد آئندہ چند ماہ میں اس کی منظوری دے دیگا۔واضح رہے کہ افغانستان ایئر فورس کے زیادہ تر طیارے سوویت یونین دور کے ہیں، مگر بعد ازاں روس پر مغرب کی جانب سے پابندیوں کے باعث افغانستان کو فوجی مدد فراہم نہیں کی جاسکی، جس وجہ سے طیارہ اڑنے کے قابل نہیں رہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain