تازہ تر ین

کراچی سے 2گستاخ گرفتار, علماءنے پھانسی کا مطالبہ کردیا, اہم انکشافات

کراچی، ملتان‘اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) پولیس نے گستاخانہ مواد کے معاملے میں کراچی سے 2 باقی صفحہ4بقیہ نمبر10ہم ملزموں کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم مختلف پیجز اور ویب سائٹس پر گستاخانہ مواد اپ لوڈ کرتے تھے۔ تفتیشی حکام کے مطابق ملزموں کا بیرون ملک رابطوں اور فنڈنگ کا انکشاف ہوا ہے۔ ملزم ڈیٹا اپ ڈیٹ کرنے کیلئے غیر ملکی موبائل سم استعمال کرتے تھے۔ ادھرروزنامہ خبریں کی نشاندہی پر نبوت کے جھوٹے دعویدار ناصر سلطانی ملعون کی گرفتاری کا مذہبی حلقوں نے خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ اس ملعون کو فی الفور پھانسی کی سزا دی جائے۔ ممتاز عالم دین ومرکزی جمعیت اہلحدیت کے ضلعی صدر علامہ عنایت اللہ رحمانی نے کہا کہ ہم روزنامہ ”خبریں“ کے چیف ایڈیٹر ضیاشاہد اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمیشہ اس قسم کے ملعونوں کی نہ صرف نشاندہی کی بلکہ ”خبریں“ کی کاوشوں کی وجہ سے وہ انجام تک پہنچے۔ ہمیں توقع ہے کہ اس کیس کی فوری سماعت کے بعد اس ملعون کو جلدازجلد تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔ حکومت کو چاہیے کہ اس سلسلے میں واضح پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے ملعون ناصر سلطانی کے خلاف سخت ترین کارروائی کرے۔ ممتاز عالم دین وپاکستان علماءکونسل کے مرکزی رہنما علامہ عبدالحق مجاہد نے کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ ملعون ناصر سلطانی کو جس قدر جلد ممکن ہے پھانسی کی سزا دی جائے۔ روزنامہ خبریں کے چیف ایڈیٹر ضیاشاہد اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ ”خبریں“ کی کاوشیں رنگ لائیں گی اور ملعون جلد اپنے انجام کو پہنچے گا۔ پاکستان شیعہ علماءکونسل کے رہنما علامہ مجاہد عباس گردیزی نے کہا کہ روزنامہ خبریں کا یہ اعزاز ہے کہ اس نے قومی وعلاقائی اور مذہبی مسائل اور ان کے حل کی طرف ہمیشہ توجہ دی ہے۔ حال ہی میں ملعون ناصر سلطانی کے نبوت کے جھوٹے دعویدار کی نشاندہی کرکے ”خبریں“ نے جو کارنامہ انجام دیا ہے اسے تاریخ اسلام فراموش نہیں کر سکتی۔ دوسری طرف اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی اس پر فوری ایکشن لیا اور ملعون ناصر سلطانی گرفتار ہوگیا ہے لیکن اس کے خلاف کارروائی میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے اور جہاں کہیں بھی نبوت کے جھوٹے دعویداروں کی نشاندہی ہو ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے اور عوام کو اس سلسلے میں تعاون کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ایسے ملعون لوگوں کی نشاندہی کرنی چاہیے جبکہ حکومت عقیدہ ختم نبوت پر اپنے واضح موقف کے تعین کیلئے آل پارٹیز کانفرنس بلائے۔ جماعت اہلسنت کے ڈویژنل ناظم اعلیٰ علامہ فیض بخش رضوی نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت پر جان بھی قربان ہے جو لوگ سوشل میڈیا کا غلط استعمال کر رہے ہیں ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ سیاسی نظریاتی سرحدوں کے دشمن ہیں اور خاص طور پر جو کوئی نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرے اسے تو سرعام پھانسی کی سزا دی جانی چاہیے جبکہ ضیاشاہد اور ان کی پوری ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور توقع ہے کہ وہ یہ عظیم جہاد جاری رکھیں گے۔اسلام آباد مےں تعےنات مسلم ممالک کے سفےروں نے سوشل مےڈےا پر گستاخانہ مواد کے حوالے سے شدےد تشوےش کا اظہار کےا ہے اور کہاہے کہ ےہ ناپاک جسارت ناقابل قبول ہے وزےر داخلہ کی طرف سے طلب کئے گئے اجلاس مےں شرکت کرےنگے۔فلسطےن کے سفےر ابو ولےد علی نے خبرےں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقدس ہستےوں کی توہےن اور تضحےک ناقابل برداشت ہے اس حوالے سے حکومت پاکستان جو اقدامات کر رہی ہے اس سے ہم مطمئن ہےں انہوں نے اےک سوال کے جواب مےں کہا کہ اظہار رائے کی اآزادی اےک اچھی بات ہے لےکن اختےارات سے ناجائز تجاوز نہےں ہونا چاہےے۔مصر کے سفےر شرےف شاہےن نے کہا کہ ناموس رسالت ہر مسلمان کے اےمان کا لازمی جزو ہے اور کسی کو ےہ اجازت نہےں ہونی چاہےے کہ وہ مسلمانوں کے جذبات سے کھےلے۔سوشل مےڈےا پر چےک اےنڈ بےلنس ہونا چاہےے انہوں نے کہا کہ گستاخانہ خاکے اور توہےن آمےز مواد قابل مذمت ہےں۔ملےشےا کے ہائی کمشنر ڈاکٹر حسرول ثانی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے جذبات کو ٹھےس نہےں پہنچانا چاہےے ناموس رسالت سے بڑھ کر کوئی اہم چےز نہےں جو لوگ اس طرح کی حرکات مےں ملوث ہےں ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہےے آزادی اظہار کا ےہ مطلب نہےں کہ من مرضی کی جائے،تےونس کے سفےر عادل العربی نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ سوشل مےڈےا نے بہت ترقی کی ہے اور ےہ معلومات کا بہترےن ذرےعہ ہے لےکن آزادی کے ساتھ ذمہ داری کا مظاہرہ کےا جانا ضروری ہے کسی کے بھی مذہب اور نامور شخصےات کی توہےن نہےںکرنی چاہےے بالخصوص ناموس رسالت ہر مسلمان کے اےمان کا حصہ ہے اور اس کا احترام ہر شخص پر واجب ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain