تازہ تر ین

ٹیکنالوجی کو نظر اندازکرنے کی وجہ سے سینما کی رونقیں پھیکی پڑ گئیں

لاہور(شوبز ڈےسک) نامور اداکار قوی خان نے سینماکے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے زمانے میں لوگ فلمیں دیکھنے دور دور سے آتے تھے اور سینما فل ہوجاتا تھا اور لوگ ٹکٹوں کی انتظار میں قطار بنا کر کھڑے ہوتے تھے۔ لیکن وقت کیساتھ ساتھ ہماری فلم انڈسٹری میںاچھی فلمیںبننابند ہوئی تو انڈسٹری زوال کا شکار ہوگئی۔ ہمارے سینما نے جدید ٹیکنالوجی کو نظر اندازکرنے کی وجہ سےہمارے سینما کی رونقیں پھیکی پڑ گئیں۔ اب نئی فلمیں بن رہی ہیں جن کا سکرپٹ جاندار ہے امیدہے کہ آئندہ سالوں میں ہماری انڈسٹری دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گی۔ اداکارعابد علی کا کہنا تھا کہ فلم اور ڈرامہ انڈسٹری میں بہت سی تبدیلیوںکی ضرورت ہے۔ ناظرین اب نئے چہرے اور نئی کہانیاں دیکھنا چاہتے ہیں۔ پہلے ڈراموں کی کہانیاں دلچسپ اور ہماری معاشرتی اقدار کے مطابق ہوتی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain