تازہ تر ین

جرمنی میں سب سے بڑا مصنوعی سورج چمکنے لگا

لاہور(خصوصی رپورٹ) جرمنی میں دنیا کے سب سے بڑے مصنوعی سورج نے کام شروع کر دیا ہے۔ یہ سورج 149بڑے بڑے لیمپوں پر مشتمل ہے ۔ اس تجربے کا مقصد توانائی کے نئے ماحول دوست ذرائع تلاش کرنا ہے ۔یہ دیو ہیکل لیمپ اسی طرح کے ہیں جیسے فلم پروجیکٹرز کیلئے استعمال کیے جاتے ہیں۔ Synlight نامی یہ تجربہ جرمن شہر کولون سے تیس کلومیٹر مغرب کی جانب ژیولِش میں کیا جا رہا ہے ۔ جرمن ایروسپیس سنٹر ڈی ایل آر کے سائنسدان اسمصنوعی سورج کی تیز روشنی اور حرارت کے ساتھ تجربات کرتے ہوئے یہ پتہ چلانا چاہتے ہیں کہ سورج سے جو بے پناہ توانائی روشنی کی صورت میں زمین تک پہنچتی ہے اسے کیسے زیادہ موثر طریقے سے محفوظ کیا جا سکتا ہے ۔ان تجربات کے دوران جن نکات پر توجہ مرکوز کی جائیگی ان میں سے ایک کا تعلق موثر طور پر ہائیڈروجن پیدا کرنا ہے جو طیاروں کیلئے مصنوعی ایندھن تیار کرنے کی جانب پہلا قدم ہے ۔ تجربات کا مقصد پانی کے خلیوں کو توڑ کر آکسیجن اور ہائیڈروجن میں تقسیم کرنا ہے چار گھنٹوں کے اندر اندر ان تجربات میں اتنی بجلی استعمال ہوتی ہے جتنی چار ارکان پر مشتمل ایک گھرانہ پورے ایک سال میں استعمال کرتا ہو گا۔یہ تجربات قدرتی ماحول میں اس لیے نہیں ہو سکتے کہ دھوپ کی شدت مختلف مقامات پر بار بار بدلتی رہتی ہے اور اسی لیے لیبارٹری کے اندر یہمصنوعی سورج تیار کیا گیا ہے تاکہ تجربات کیلئے مسلسل ایک ہی شدت کی روشنی اور حرارت میسر آ سکے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain