تازہ تر ین

”مودی ہماری مدد کردیں“, بانی ایم کیو ایم کی شرانگیزی سے کھلبلی مچ گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی ایم کیو ایم نے یوم پاکستان پر بھارت کے وزیراعظم مودی سے مدد مانگ لی۔ کراچی کے لوگوں کو بھارت کے اپنے لوگ قرار دیدیا۔ مودی سے بلوچستان کے ساتھ کراچی کی بات کرنے کی بھی اپیل کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق بانی متحدہ نے اپنا وطیرہ نہ چھوڑا اور پاکستان کے دشمن ملک سے ایک بار پھر مدد کی اپیل کردی۔ 23 مارچ کو جاری بیان میں کہا کہ ہجرت ہمارے بڑوں کی غلطی تھی، نریندر مودی ہماری مدد کریں کیونکہ کراچی والے بھارت کے اپنے ہی لوگ ہیں۔ ایم کیو ایم کے ترجمان واسع جلیل نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ بانی متحدہ جو کہہ رہے ہیں ٹھیک کہہ رہے ہیں۔ کوئی قانون اپنے حق میں آواز اٹھانے سے نہیں روک سکتا۔ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی۔ مظلوم طبقہ کےلئے آواز اٹھا رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain