تازہ تر ین

اہم کیس میں بڑی پیشرفت, سکاٹ لینڈ یارڈ نے گرین سگنل دیدیا

کراچی (اے این این) ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کی تحقیقات کیلئے سکاٹ لینڈ یارڈ نے ایف آئی اے کو تعاون کا گرین سگنل دیدیا، کیس کے اہم گواہوں سے تفتیش کیلئے ایف آئی اے ٹیم لندن جائے گی۔ذرائع کے مطابق، عمران فاروق کے قتل کی تحقیقات کے لئے برطانیہ جانے والی ٹیم میں ایف آئی اے کے تین اعلی افسر شامل ہوں گے۔ تفتیش میں برطانوی تعاون کیلئے ایف آئی اے کئی ماہ سے پاکستان میں سکاٹ لینڈ یارڈ کے نمائندے سے رابطے میں ہے۔ایف آئی اے نے سکاٹ لینڈ یارڈ سے لندن میں ملزمان کی رہائش کا بندوبست کرنے والے اور جائے وقوعہ تک لے جانے والے ٹیکسی ڈرائیور سمیت 23 گواہوں تک رسائی دینے اور عمران فاروق کی پوسٹ مارٹم رپورٹ شیئر کرنے کی درخواست کی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain