تازہ تر ین

سلمان بٹ بارے آفریدی کا سخت بیان منظر عام پر

کراچی(ویب ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اسپاٹ فکسنگ کی سزا مکمل کرنے والے سابق کپتان سلمان بٹ کی ٹیم میں واپسی کی مخالفت کرتے ہوئے فکسنگ کرنے والے کھلاڑیوں کو مثالی سزا دینے پر زور دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہد آفریدی نے سلمان بٹ کی واپسی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اگر پہلے ہی مثال قائم کی جاتی تو حالیہ اسکینڈل سامنے نہ آتا اور اس فیصلے سے مستقبل میں کھلاڑی غیرذمہ داری کا مظاہرہ کرنے سے دور ہوں گے۔شاہد آفریدی نے پشاورزلمی کی نوجوان ٹیم کی حمایت کے لیے دبئی میں آئی سی سی اکیڈمی کا دورہ کیا اور ٹیم کے کوچ محمد اکرم اور انتظامیہ کی گزشتہ سال خیبر پختونخوا (کے پی) سے باصلاحیت کھلاڑیوں کے انتخاب پر تعریف کی۔شاہد آفریدی نے کہا کہ بڑے شہروں میں اکیڈمیز اور سہولیات موجود ہیں لیکن صوبے کے چھوٹے شہروں میں اس طرح کی سہولیات نہیں ہیں اس لیے کوچ اور انتظامیہ کو اس کا سہرا جاتا ہے کہ وہ دوافتادہ علاقوں کے باصلاحیت کھلاڑیوں تک پہنچ گئے۔دبئی میں ہونے والے ایمرٹس ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ پشاورزلمی ایمرٹس ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کرے گی اور ٹیم میں کھلاڑیوں کی اکثریت ان کی ہوگی جنھیں گزشتہ سال ٹیلنٹ ہنٹ کے دوران منتخب کیا گیا تھا۔انہوںنے کہاکہ کس کو معلوم کہ ان میں سے چند کھلاڑی جلد ہی قومی ٹیم کا حصہ بن جائیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain