تازہ تر ین

آپریشن ردالفساد سے دہشت گردوں کے باقیات کا خاتمہ

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز چودھری نے کہا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا فوجی حل نہیں ¾ سیاسی استحکام اور مذاکرات ہیں ¾ پاکستان اور بھارت کو بامعنی مذاکرات کرنے ہوں گے اسی سے خطے میں امن واستحکام ممکن ہوگا۔امریکی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگومیں اعزاز چودھری نے کہا کہ افغانستان میں امن کا حل فوجی مہم جوئی میں نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے، پاکستان اور بھار ت کو بامعنی مذاکرات کرنے ہوں گے، پاک بھارت بامعنی مذاکرات سے ہی خطے میں امن واستحکام ممکن ہوگا۔امریکا میں پاکستانی سفیر نے کہا کہ آپریشن ردالفساد دہشتگردوں کی باقیات کے خاتمے کیلئے شروع کیا گیا جو ان کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا۔انہوںنے کہاکہ دہشتگردی کیخلاف جاری ضرب عضب کے کامیاب نتائج نکلے ہیں۔اعزاز چودھری نے کہا کہ پاکستان میں تمام معاشی اعشارئیے بلندی کی جانب گامزن ہیں اور پاکستان دنیا میں ابھرتی ہوئی حقیقت کی طرح سامنے آرہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain