تازہ تر ین

ڈاکٹر عبدالقدیر خان بارے خوشخبری

جہانیاں(ویب ڈیسک) محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان یکم اپریل کو81برس کے ہو جائیں گے یکم اپریل کو ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی سالگرہ منائی جائے گی اس روز جہانیاں سمیت ملک بھر میں ان کے چاہنے والے خصوصی تقاریب منعقد کریں گے جس میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی صحت وتندرستی اور درازی عمر کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی ۔پاکستانی سائنس دان اور ایٹم بم کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان یکم اپریل1936کو بھارت کے شہر بھوپال میں پیدا ہوئے انہوں نے دنیا بھر کے ممتاز تعلیمی اداروں سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے انتہائی نامساعد حالات میںوطن عزیر پاکستان کو دنیا بھر میں ناقابل تسخیر بنا دیا جس کے نتیجے میں پاکستان مسلم دنیا کی پہلی اور دنیاکی ساتویں ایٹمی طاقت بن گیا۔وزیر اعظم میاں نواز شریف کے سابقہ دور حکومت میں28مئی 1998ءکوپاکستان نے کامیاب ایٹمی تجربے کرکے خود کو دنیا میں ایٹمی طاقت منوا لیاتھا۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں انہیں دیگر اعزازات کے ساتھ ساتھ دو مرتبہ نشان پاکستان کے اعزاز سے بھی نوازا گیا ۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان ایک ممتاز کالم نگار بھی ہیںانہوں نے مختلف موضوعات پر سینکڑوں تحقیقی مضامین لکھے ہیں فیس بک پر ان کے مداحوں کی تعدادلاکھوں میں ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain