تازہ تر ین

ٹرین ”آئل ٹینکر“ سے ٹکرا گئی, خوفناک تباہی میں مسافر جل گئے

شےخوپورہ (بیورو رپورٹ) شیخوپورہ ریلوے سٹیشن سے آدھا کلومیٹر دوری پر واقع ہرن مینار ریلوے پھاٹک پر پٹرول سے بھرا آئل ٹینکر لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس سے ٹکرا گیا اور ٹکراتے ہی خوفناک دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی اور آناًفاناً بوگیوں کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا اور درجنوں ہلاکتوں کا خدشہ ہے ٹرین کی ان بوگیوں میں سوار مسافروں کو ٹرین سے اترنے کا موقع ہی نہیں ملا اور جو مسافر چھلانگیں لگا کر ٹرین سے کود گئے انہیں زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے عینی شاہدین کے مطابق ان بوگیوں میں سوار 100سے زائد مسافر جل گئے۔ اطلاع پاکر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گیئں جو کئی گھنٹوں تک آگ پر قابو نہ پا سکے قیامت صغریٰ کا منظر لوگ زارو قطار روتے رہے اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد بھی پہنچ گئی، مسافر اپنے پیاروں کو تلاش کرتے رہے تاہم آئل ٹینکر بھی مکمل طور پر جل کر راکھ ہو گیا انجن سے ملحقہ بوگی نمبر 3-4-5 مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئی 100سے زائد مسافروں کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے جبکہ اس میں اضافے کا بھی امکان ہے، تفصیلات کے مطابق آئل ٹینکر ماچھیکے سے پٹرول لیکر ہرن مینار روڈ پر حافظ آباد کی طرف جا رہا تھا کہ ریلوے پھاٹک بند ہو نے کے باوجود آئل ٹینکر پھاٹک سے ٹکرا گیا اس دوران لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس بھی آگئی اور آئل ٹینکر انجن سے ملحقہ بوگیوں سے ٹکرا گیا اور زور دار دھماکے کے بعد آئل ٹینکر کو آگ لگ گئی جس نے انجن اور 5بوگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور پوری کوشش کے باوجود رات گئے تک ٹرین میں لگی آگ پر قابو پانے میں ناکام رہی ٹرین میں موجود مرد وخواتین اور بچوں سمیت متعد افراد زندہ جل گئے جو مسافر اس دوران دروازے سے کود گئے انہیں زخمی حالت میں ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے ذرائع کے مطابق ایک مسافر ڈبہ میں 50سے زائد مسافر سوار ہو تے ہیں اور 5ڈبوں میں آگ لگ گئی، جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain