تازہ تر ین

اظہرنے پہلے میچ میں فتح کو ٹیم ورک کا نتیجہ قراردیدیا

لاہور ( این این آئی) قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں جیت ٹیم ورک کا نتیجہ ہے اور امید ہے کہ آئندہ میچز میں بھی ٹیم فتوحات کا تسلسل برقرار رکھے گی ،سپاٹ فکسنگ کے کیس کی سماعت ٹربیونل کررہا ہے معاملے پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی ہوم گراﺅنڈ پر مشکل حریف ثابت ہوتی ہے لیکن پاکستان کی ٹیم بیلنس ہے اور اسے ویسٹ انڈیز پر برتری حاصل ہے ۔پہلے ٹی ٹونٹی میں شاداب خان نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا ۔امید ہے کہ وہ اچھے آل راﺅنڈر ثابت ہوں گے۔ اور پاکستان کی جیت میں مستقبل میں بھی اہم کردار اداکریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سپاٹ فکسنگ کے کیس کی سماعت ٹربیونل کررہا ہے اسلئے وہ اس معاملے پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتے ۔انہوں نے بتایا کہ دورہ ویسٹ انڈیز میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لئے امید ہے کہ کیمپ اپریل کے اگلے ہفتے شروع ہوگا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اپنی ٹریننگ جاری رکھے ہوئے ہوں اور جلد ہی ٹیم میں کم بیک کروں گا ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain