تازہ تر ین

بھارت کی آسٹریلیا کیخلاف آخر ی ٹیسٹ میچ میں یقینی فتح …. دلچسپ مرحلے میں داخل

دھرم شالا(اے پی پی) بھارت کی آسٹریلیا کے خلاف چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ میں فتح یقینی ہوگئی، چوتھے روز جیت کےلئے 87 رنز درکار ہیں اور اس کی تمام وکٹیں باقی ہیں، ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلوی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 137 رنز پر ڈھیر ہوگئی، گلین میکسویل 45 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر ہے، امیش یادیو، روندرا جدیجا اور ایشون نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، پہلی اننگز میں 32 رنز کی برتری کی وجہ سے بھارت کو جیت کےلئے 106 رنز کا ہدف ملا، کھیل کے اختتام پر بھارت نے بغیر کسی نقصان کے 19 رنز بنا لئے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو دھرم شالا میں ٹیسٹ کے تیسرے روز بھارت نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 248 رنز 6 کھلاڑی آﺅٹ پر دوبارہ شروع کی تو وردھیمن ساہا 10 اور روندرا جدیجا 16 پر ناٹ آﺅٹ تھے، دونوں کے مابین 96 رنز کی شراکت قائم ہوئی، جدیجا 63 رنز بناکر پیٹ کمنز کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، اس کے بعد بھارت کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور پوری ٹیم 332 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی، وردھیمن ساہا 31، بھونیشور کمار صفر اور کلدیپ یادیو سات رنز بنا سکے، آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لائن نے 5 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، پیٹ کمنز نے تین جبکہ جوش ہیزل ووڈ اور سٹیو اوکیف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی، دوسری اننگز میں آسٹریلیا کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی اور پوری ٹیم 137 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ گلین میکسویل 45 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، میٹ رینشا 8 ، ڈیوڈ وارنر 6 ، کپتان سٹیون سمتھ 17 ، پیٹر ہینڈزکامب 18، شان مارش ایک، پیٹ کمنز 12 جبکہ سٹیو اوکیف، نیتھن لائن اور جوش ہیزل ووڈ بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹ گئے، میتھیو ویڈ 25 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے، امیش یادیو، روندرا جدیجا اور روی چندرن ایشون نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، پہلی اننگز میں برتری کی وجہ سے بھارت کو جیت کےلئے 106 رنز کا ہدف ملا، میزبان ٹیم تیسرے روز کھیل کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 19 رنز بنا لئے اور اسے جیت کےلئے 87 رنز درکار ہیں، لوکیش راہول 13 اور مرلی وجے 6 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain