تازہ تر ین

بگ تھری پرحتمی فیصلہ

لاہور (نیوزایجنسیاں)چیئر مین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ اپریل میں بگ تھری سے متعلق مثبت پیش رفت ہوگی۔ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی جانب سے دورہ پاکستان نہ کرنے کی وجہ سیکورٹی نہیں ہے۔ شہریار خان نے کرکٹ میں نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے سکول کرکٹ کی چیمپئن شپ کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے سکول کرکٹ کے فروغ کیلئے چیمپئن شپ کا آغاز کر رہے ہیں، نئے ٹیلنٹ کو سکالر شپ بھی دیں گے۔ لاہور میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل قریب میں بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا امکان نہیں۔ اگست میں بنگلا دیش دورے سے قبل مالی معاملات پر بات کریں گے۔ بنگلا دیش ٹیم کے دورہ نہ کرنے کی وجہ سیکیورٹی خدشات نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ پر امیدہیں اپریل میں بگ تھری سے متعلق مثبت پیش رفت ہوگی۔سکول چیمپئن شپ سے اچھے اور تعلیم یافتہ کھلاڑی سامنے آئیں گے جبکہ پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ کرکٹ بورڈ نے سکول اور یونیورسٹی سطح کی کرکٹ کے فروغ کیلئے آٹھ کروڑ روپے جاری کر دیے ہیں۔نجم سیٹھی نے یہ بھی کہا کہ اس انقلابی پروگرام کے ذریعے آئندہ چار سے پانچ سال میں بہترین ٹیلنٹ دیکھنے کو ملے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain