تازہ تر ین

سپاٹ فکسنگ سکینڈل …. عرفان وعدہ معاف گواہ …. خطرے کی گھنٹی بجا دی

لاہور (این این آئی) پاکستان سپر لیگ میں مبینہ سپاٹ فکسنگ کے الزام میں معطل فاسٹ بالر محمد عرفان نے اینٹی کرپشن یونٹ کو دینے کے لئے آٹھ صفحات پر مشتمل جواب تیار کر لیا، فاسٹ بالر محمد عرفان وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے بھی تیار ہوگئے اور انہوں نے اینٹی کرپشن یونٹ کو سب بتانے کا عندیہ دیدیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد عرفان نے آٹھ صفحات پر مشتمل جواب میں بکیز کے رابطوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا ہے، فاسٹ بالر نے پیشکش کی تفصیلات بھی جواب میں شامل کی ہیں۔ عرفان نے موقف اپنایا ہے کہ پہلی مرتبہ رابطے پر بکیز کی پیشکش نہیں سمجھ سکا۔ والدین کے انتقال کی وجہ سے بھی ڈسٹرب تھے اس لیے بھی وہ اینٹی کرپشن یونٹ کو بر وقت آگاہ نہیں کرسکے۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں نام آنے والے محمد عرفان کو ایونٹ کے بعد پی سی بی نے معطل کردیا تھا۔ تاخیر سے بتانے پر فاسٹ بولر اپنی غلطی تسلیم کر چکے ہیں۔ قوی امکان ہے کہ بات ٹربیونل تک نہ جائے اور محمد عرفان کے خلاف کارروائی پی سی بی کی انکوائری کمیٹی ہی کرے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain