تازہ تر ین

سینیٹ نے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کا بل منظور کر لیا

اسلام آباد( ویب ڈیسک)سینیٹ نے 28 ویں آئینی ترمیمی منظور کر لی ہے۔ 78 ارکان نے ترمیم کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 3 سینیٹرز نے ترمیم کی مخالفت کی۔ پختونخوا ملی عوامی پارٹی نے 28 ویں آئینی ترمیم کی مخالفت میں ووٹ دیا۔ جے یو آئی ف کے سینیٹرز سینیٹ اجلاس سے غیرحاضر رہے۔سینیٹ نے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کا بل منظور کر لیا، اٹھہتر ارکان نے بل کے حق میں اور تین نے مخالفت میں ووٹ دیا، صدر کی منظوری کے بعد یہ بل ایکٹ آف پارلیمنٹ بن جائے گا۔
سینیٹ سے منظوری کے بعد صدر مملکت اٹھائیسویں ترمیم کی منظوری دیں گے۔ صدر کی منظوری کے بعد یہ قانون ایکٹ آف پارلیمنٹ بن جائے گا۔ ایکٹ کے تحت فوجی عدالتوں کی مدت میں 2 سال کی توسیع ہو جائے گی۔ فوجی عدالتوں کی مدت میں 7 جنوری 2017ئ سے توسیع شمار ہو گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain