تازہ تر ین

آدھا تیتر …. آدھا بٹیر …. چیف جسٹس ہائیکورٹ نے ججوں بارے اہم اعلان کر دیا

چکوال (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے کہا کہ جس جج کی شہرت اچھی نہیں ہے وہ عدالت میں نہیں بیٹھ سکے گا، ہم عدالتی نظام میں تبدیلیاں لا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ کا میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ جج ہونا سرکاری نوکری نہیں بلکہ اللہ کا انعام ہے۔ ملک میں چلنے والا عدالتی نظام آدھا تیتر آدھا بٹیر ہے۔ پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں 15لاکھ سے زائد مقدمات زیرسماعت ہیں۔ ہم عدالتی نظام میں بنیادی تبدیلیاں لا رہے ہیں اور جوڈیشل ایکٹ کے ذریعے عدالتی نظام کو درست کر رہے ہیں۔ اس وقت پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں 15لاکھ سے زائد مقدمات زیرسماعت ہیں جبکہ بنیادی تبدیلیوں سے انصاف کی فراہمی جلد ہو سکے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain