تازہ تر ین

چکری آئیں چائے تیار …. ضمانتیں ضبط کرا دونگا …. منہ توڑ جواب دیں گے

اسلام آباد، لاہور، سکھر (نامہ نگار خصوصی، سپیشل رپورٹر، وقائع نگار خصوصی) وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ چکری میں آصف زرداری کو جلسے کے لیے سیکیورٹی دیں گے۔وہ میرے گھر آئیں میں چائے پیش کروں گا۔ پیپلزپارٹی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں،انہیں میرے خلاف کچھ نہیں ملتا تو ذاتیات پر اتر آتے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چکری میرا آبائی گاو¿ں ہے ہرکسی کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ آصف زرداری چکری آنا چاہیں تو انہیں اپنے آبائی گھرآنے کی دعوت دیتا ہوں۔انہیں اپنے گھر پر چائے پلا?ں گا مگر انہیں یہ بھی بتا دوں کہ اگلے الیکشن میں میرے حلقے سے ان کے امیدوار کی ضمانت ضبط ہوگی۔شرجیل میمن کے حوالے سے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ایک شخص 2سال بعد آتا ہے اور کہتا ہے یہ سب چودھری نثار کا کیا دھرا ہے۔ میں نے سنا ہے اس شخص پر 5 ارب کرپشن کا الزام ہے۔ پیپلز پارٹی کو ذاتیات کی سیاست سے گریز کرنا چاہئے۔ پاکستان کی سالمیت اور بقا ءکی خاطر تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ سابق صدر آصف علی زرداری اپنی سیاسی حکمت عملی پانامہ لیکس پر عدالتی فیصلے کے بعد ظاہر کریں گے انہوں نے مشاورت کے بعد سیاسی صف بندی کا حتمی فیصلہ کرلیا۔ آصف علی زرداری نے لاہورمیں پارٹی رہنماﺅں سے گفتگو میں کہا کہ سیاسی میدان سجے گا تو مخالفین کو منہ توڑ جواب بھی ملے گا۔ پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ و سابق صدر آصف علی زرداری نے ابتدائی طور پر نئی سیاسی صف بندی اور حکمت عملی مرتب کر لی جسے پانامہ لیکس کیس کے فیصلے کے بعد حتمی شکل دے کر منظر عام پر لایا جائے گا ،اس سلسلہ میں پارٹی کے سرکردہ رہنماﺅں کو بھی اعتماد میں لیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آصف زرداری کی زیر صدارت اجلاس میں آئندہ کی سیاسی صف بندی کے لئے طویل مشاورت کی گئی اور پارٹی رہنماﺅں کو پاناما لیکس کے بعد کے منظر نامے پر اعتماد میں لے گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مشاورت میں صف بندی کو حتمی شکل پاناما لیکس فیصلے کے بعد دینے پر اتفاق کیا گیا جبکہ ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی کے بعد پی پی قیادت پنجاب کو مرکز بنا کر سیاسی بساط بچھائے گی۔آصف زرداری نے سیاسی صف بندی کے لیے مختلف رہنماﺅں کو سیاسی رابطوں کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی رہنما تنظیمی تیاری کرلیں۔ آصف علی زرداری نے آئندہ ماہ سے انتخابی مہم کا آغاز کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چار اپریل سے راولپنڈی کے جلسے سے انتخابی مہم کا آغاز کرینگے جس کے بعد پورے پنجاب میں جلسے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مفاہمت کا دور ختم ہوچکا مخالفین کو بتائیں گے کہ الیکشن کیسے لڑا جاتا ہے۔ میری اور بلاول بھٹو کی سیاسی حالات پر نظر ہے اور حالات کا جائزہ لے کر ہی سیاسی کھیل کھیل رہے ہیں تاہم اپنی سیاسی حکمت عملی پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد ظاہر کریں گے تاکہ مخالفین کا کوئی بھی حربہ نہ چلے۔ہمارے پاس کرنے کو بہت کچھ ہے لیکن کچھ دن انتظار کریں جب میدان سجے گا تو مخالفین کو منہ توڑ جواب ملے گا۔سابق صدر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ وزیراعظم پیپلز پارٹی کا ہوگا اور وہ بلاول بھٹو زرداری ہوں گے ۔علاوہ ازیں ایک نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ (ق) کو انتخابی اتحاد کی پیشکش کر دی ۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات کے لئے انتخابی الائنس بنانا چاہتی ہے اور اسی تناظر میں(ق) کو انتخابی اتحاد کی پیشکش بھی کی گئی ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما کامل علی آغا نے تصدیق کر تے ہوئے کہا ہے کہ پیشکش کا پارٹی اجلاس میں جائزہ لیا جائے گا۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ میاں صاحب تو ہمیں موٹر وے تک نہ دے سکے ،نیشنل ہائی وے کو ایک لائن بڑھانے سے موٹروے نہیں بن جاتا، میاں صاحب لاہور کو پورا پاکستان سمجھتے ہیں، بدقسمتی ہے جب الیکشن قریب آتے ہیں تو غریب عوام یاد آجاتی ہے، عوام کو ڈراموں کا اندازہ ہوچکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلزہاکی اسٹیڈیم میں آل پاکستان شہید محترمہ بے نظیر بھٹو وومین ہاکی ٹورنامنٹ کی افتتاح تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ اس ملک میں جمہوریت قائم رہے، (ن) لیگ چاہتی ہے کہ اپوزیشن تماشا دیکھتی رہے اور ہم کھیلتے رہیں، ہم سیاست کرتے ہیں، کسی پر ذاتی حملے نہیں کرتے، ملک میں غربت بڑھ رہی ہے، روزگار چھینا جارہا ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے چار برس میں کیا کیا، گوادر میں پینے کا پانی نہیں، ہزار میں ٹینکر خریدنا پڑتا ہے، جبکہ لاہور میں اربوں روپے کے منصوبے جاری ہیں،ملک میں لوڈشیڈنگ بڑھ رہی ہے، پیپلزپارٹی نے عوام سے جو وعدہ کئے چیلنج سے کہتا ہوں کہ ہم نے وہ وعدے پور کردکھائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم تنخواہوں میں پچاس فیصد اضافہ کریں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain