تازہ تر ین

وزیراعظم کیلئے ”ٹرمپ“ کا خصوصی پیغام, دیکھئے بڑی خبر

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی، مانیٹرنگ ڈیسک، ایجنسیاں) امریکی مشیر قومی سلامتی جنرل میک ماسٹر نے نے اپنے وفد کے ہمراہ وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط تر بنانے کی یقین دہانی کرائی۔ امریکی مشیر میک ماسٹر کا کہنا تھا کہ امریکہ افغانستان سمیت ساو¿تھ ایشیا ریجن میں امن اور استحکام کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے امریکی قومی سلامتی مشیر میک ماسٹر سے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ مضبوط اور باہمی مفاد پر مبنی شراکت داری، افغانستان میں امن اور خطے کی ترقی کے لئے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔ امریکی صدر کی پاکستان اور بھارت میں ثالثی سے خطے میں پائیدار امن و خوشحالی آئے گی۔ سرکاری میڈیا کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ پاکستان خطے اور دنیا میں امن و استحکام کے فروغ کے لئے امریکا کے ساتھ پائیدار اور باہمی مفاد پر مبنی شراکت داری کا خواہاں ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے مسئلے کے حل کیلئے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔ بھارت کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے وزیراعظم نے اس موقف کا اعادہ کیا کہ مسئلہ کشمیر سمیت پاکستان اور بھارت کے درمیان تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کے لئے پائیدار مذاکرات اور بامعنی رابطے ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہیں۔ انہوں نے پاکستان اوربھارت کی تنازعات خصوصاً کشمیر کے مسئلے کے حل میں مدد کرنے کیلئے صدر ٹرمپ کی آمادگی کا خیر مقدم کیا۔ اس سے قبل جنرل میک ماسٹر نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے بھی ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی سکیورٹی اور افغانستان میں قیام امن کے معاملات زیر غور آئے۔ اس سے قبل امریکی مشیر برائے قومی سلامتی میک ماسٹر نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق وزرات خارجہ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی، سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق مشیر خارجہ نے میک ماسٹر کو پاک، بھارت تعلقات، کشمیر میں بھارتی مظالم، پاکستان میں بھارتی مداخلت اور بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی گرفتاری اور پاکستان دشمن سرگرمیوں سے بھی آگاہ کیا۔ وزیراعظم ہاﺅس اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد نواز شریف کی زیر صدارت خیبر پختونخوا کے سینیئرمسلم لیگی رہنماﺅںکا اجلاس منعقد ہوا جس میں پارٹی کے معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔ باہمی مشاورت سے انجینئر امیر مقام کو مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کا صدراور مرتضیٰ جاوید عباسی کو جنرل سیکرٹری مقرر کردیا گیا ۔ اجلاس میں تمام رہنماﺅں اور وزیراعظم نے مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے سابق صدر پیر صابر شاہ اور جنرل سیکرٹری رحمت سلام خٹک کی خدمات، پارٹی سے وابستگی کو سراہا اور اُنہیں خراجِ تحسین پیش کیا ۔ وزیراعظم نے اِس موقع پر نئے عہد یداران کو مبارک باد دی اور اِس توقع کا اظہار کیا کہ وہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو ساتھ لے کر چلیں گے اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے زیادہ متحرک اور فعال کردار ادا کریں گے۔ خیبر پختونخواہمیشہ سے مسلم لیگ (ن) کا گڑھ رہا ہے اور انشااللہ آئندہ انتخابات میں کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے بھر پور اور مسلسل کوشش کی جائے گی ۔ عوام کی محرومیوں اور شکایات کا ازالہ کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی ۔ عوامی رابطہ مہم کو ہر سطح پر منظم طریقے سے چلایا جائے گا ۔ امیر مقام اور مرتضیٰ جاوید عباسی نے اعتماد کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور اُنہیں یقین دلایا کہ وہ مسلم لیگ( ن) کو خیبر پختونخوا میں مزید مقبول بنانے اور نواز شریف کا ترقی ، خوشحالی اور روشن پاکستان کا پیغام خیبر پختونخوا کے عوام تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔ اجلاس کے آخر میںسابق جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا رحمت سلام خٹک کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے دُعا کی گئی ۔ اجلاس میں راجہ محمد ظفر الحق ، اقبال ظفر جھگڑا ، خواجہ سعد رفیق ، انجینئر امیر مقام ، مرتضیٰ جاوید عباسی ، سردار مہتاب احمد خان عباسی ، ڈاکٹر آصف کرمانی ، سرانجام خان ، سینیٹر نزہت صادق ، سینیٹر بیگم نجمہ حمید ، سینیٹر پرویز رشید، محترمہ مریم نواز شریف ، کیپٹن (ریٹائرڈ ) محمد صفدر ، پیر صابر شاہ ، جعفر اقبال ، بیگم عشرت اشرف ، صدیق الفاروق ، رحمت سلام خٹک ، میاں راشد علی شاہ اور شیر زمان ٹکرنے شرکت کی ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain