تازہ تر ین

سرکاری سکولز کے 10ہزار طلبہ کو مفت سائیکلیں دینے کا فیصلہ

لاہور (خصوصی رپورٹ) بچوں کی انرولمنٹ میں اضافہ کرنے اور سکول چھوڑکر جانے والے بچوں کی تعداد میں کمی کرنے کیلئے نیا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔ سرکاری سکولوں میں زیرتعلیم 10 ہزار بچوں کو سکول آنے اور جانے کیلئے دس ہزار مفت سائیکلیں تقسیم کی جائیں گی۔ پہلے مرحلے میں جنوبی پنجاب کے سکولوں میں زیرتعلیم بچوں کو سائیکلیں دی جائیں گی۔ سرکاری سکولوں میں زیرتعلیم غریب عوام کے بچوں کو سائیکلیں ملنے سے نہ صرف انہیں سکول آنے جانے میں آسانی ہوگی بلکہ انہیں بسوں اور ویگنوں کا کرایہ بھی نہیں دینا پڑے گا، اس سے پہلے حکومت مانیٹرنگ ایلیویشن آفیسر کو سکولوں کی مانیٹرنگ کیلئے موٹرسائیکلز بھی دے چکی ہے جس سے سکولوں کی مانیٹرنگ بہتر ہوئی ہے۔ صوبائی وزیرتعلیم رانامشہود خان نے کہا ہے کہ منصوبہ پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر شروع کیا جا رہا ہے۔ کامیاب تجربہ کے بعد پنجاب کے دیگر اضلاع میں بچوں کو سائیکلز دی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق بچوں کی تعداد میں اضافہ کرنا اور پرائیویٹ سکولوں کے بچوں کو سرکاری سکولوں میں لانا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain