تازہ تر ین

کالی آندھی سے سیریز، پرفارمنس نے جیت کے بڑے دعوﺅں پر سوالیہ نشان لگا دیا

گیانا (آئی این پی) پریکٹس میچ میں ہی پاکستانی کر کٹ ٹیم کھیل کے تینوں شعبوں میںکارکردگی کاپول کھل گیا۔سائیڈمیچ میں بھی پلیئرزکی پرفارمنس انتہائی ناقص رہی،بلے بازوں نے شدیدمایوس کیا۔سینئرزکھلاڑیوں نے توسب کے ہوش ہی اڑادئیے۔ٹیسٹ سیریزکے آغازسے قبل پریکٹس میچ میں ناقص کارکردگی نے کیمپ میں ہلچل مچادی۔سکواڈکو ٹیسٹ سیریزکے لئے بہترپلان ترتیب دیناہوگا،دوسری جانب ٹیم کوانجریزکابھی سامنا کرناپڑرہاہے۔حسن علی بھی گروئن انجری کاشکارہو گئے ۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیزپریذیڈنٹ الیون کے مابین سہ روزہ پریکٹس میچ بغیر کسی نتیجے ختم ہو گیا،ویسٹ انڈیزپریذیڈنٹ الیون کے419رنز کے جواب میں قومی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں192رنز پر ڈھیر ہو گئی ، احمد شہزاد 55اور سرفراز احمد50رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے،کھیل ختم ہونے تک ویسٹ انڈیزپریذیڈنٹ الیون نے اپنی دوسری اننگز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 152رنز بنالئے تھے ۔ ویسٹ انڈیزپریذیڈنٹ الیون کےخلاف پاکستانیز کا واحد ٹورمیچ وقت کی کمی کے سبب بے نتیجہ ختم ضرور ہوامگر اس میں پاکستانی کرکٹرزکی کارکردگی کا معیار انتہائی بدتررہا۔پہلی اننگزمیں پاکستانی بولرزکی ناکامی کے سبب ویسٹ انڈیز پریذیڈنٹ الیون 419رنزبنانے میں کامیاب رہی جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم 192رنزپرڈھیر ہوگئی جس میں صرف احمد شہزاد اور سرفرازاحمد ہی ففٹیاں اسکورکرسکے۔دیگر ٹاپ بلے بازمیں شان مسعود 14، اظہرعلی4،یونس خان7،مصباح الحق8جبکہ اسد شفیق 23رنزبناسکے۔پاکستانی ٹیم کی اس تباہی کے ذمہ دار جمیکا کے ’اَن -کیپ‘ لیگ اسپنر ڈیمین جیکبس تھے جس نے 45رنز دیکر چار وکٹیں حاصل کیں۔اس طرح تاحال انٹرنیشنل کرکٹ کے تجربے سے محروم میڈیم پیسر ریمن ریفر بھی پاکستانی بلے بازوں کیلئے وبال جان بنے رہے جس نے 13میں سے چھ اوورزمیڈن پھینکتے ہوئے 1.61رنز فی اوورکے شاندار اکانومی ریٹ سے 21رنز دیکر یونس خان اور شان مسعود کی قیمتی وکٹیں حاصل کیں۔جواباً اپنی دوسری اننگزمیں ویسٹ انڈیزپریذیڈنٹ الیون کے بلے بازوں نے پاکستانی بولروں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے 42اوورزکے ممکن ہوپانے والے کھیل میں محض دو وکٹیں گنواکر 152رنزبناڈالے۔اوپنر کیران پاول*84رنز بناکر ناٹ آﺅٹ رہے۔پاکستانی بولرزمیں کوئی بھی ایک سے زائدوکٹ حاصل نہ کرسکے۔لیگ اسپنر یاسرشاہ کو 16اوورز میں60رنزکی دھنائی کا بھی سامناکرنا پڑاجس کے بدلے ا±سے صرف ایک وکٹ مل سکی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain