تازہ تر ین

پاناما فیصلہ سے چند گھنٹے قبل شہباز شریف نے ایسی بات کہہ دی ہر طرف شور مچ گیا

شیخوپورہ(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 2014 کے دھرنے نے پاکستانی معیشت تباہ کرنے میں کسرنہیں چھوڑی تھی جب کہ قوم کو لوٹنے اور برباد کرنے والے گلے پھاڑ پھاڑ کر ہم پر الزامات لگا رہے ہیں۔شیخوپورہ میں بھکھی پاورپلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ 18 ماہ کی رکارڈ مدت میں بھکی پاور پلانٹ منصوبہ مکمل ہوا ہے، اس منصوبے کا فیصلہ وزیراعظم نہ کرتے توتوانائی بحران زیادہ ہوتا، بھکی پاور پلانٹ گڈوپاورپلانٹ منصوبے کی نقل ہے جس کی قیمت گڈو پاور پلانٹ سے نصف ہے جب کہ 70سالہ تاریخ میں منصوبوں میں ایسی بچت نہ دیکھی نہ سنی گئی۔ انہوں نے کہا کہ منصوبوں میں کسی کو ایک پائی کی کرپشن کرنے کی جرات نہیں ہوئی اورکوئی مبالغہ نہیں کہ وزیراعظم نے 112 ارب روپے بچت کی جسے کسی بھی فورم پرچیک کرایا جاسکتا ہے۔شہبازشریف نے کہا کہ 2014 کےدھرنے نے پاکستانی معیشت تباہ کرنے میں کسرنہیں چھوڑی تھی، اگر دھرنوں میں ترقی کے فیصلے دب جاتے تو ملک کا کیا ہوتا، قوم کو لوٹنے اور برباد کرنے والے گلے پھاڑ پھاڑ کر ہم پر الزامات لگا رہے ہیں جب کہ ملک کاپیسا لوٹ کرسوئس بینکوں میں لے جانے والے منصوبوں میں تاخیر کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ پاناما کیس کا فیصلہ اگر 20 سال تو ہمارے منصوبے کی شفافیت 40 سال یاد رکھی جائے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سال کے شروع میں لوڈشیڈنگ مکمل ختم ہوجائے گی اور عوام کو بھی یقین آ گیا ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ جلد ختم ہو جائے گی تاہم کاوشوں کے باوجود لوڈ شیڈنگ بڑھی تو ذمے داروں کو وزیراعظم کٹہرے میں لائیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain