تازہ تر ین

چاہتا ہوں نوجوان رول ماڈل کے طور پر یاد رکھیں

جمیکا(آئی این پی) مایہ ناز ٹیسٹ کر کٹر یونس خان نے کہا ہے کہ چاہتا ہوں کہ ریٹائر ہو جانے کے بعد نوجوان کھلاڑی مجھے رول ماڈل کے طور پر یاد رکھیں،خواہش ہے کہ مجھے ایک ایسے کھلاڑی اور بلے باز کے طور پر یاد رکھا جائے جو ہمیشہ ملک کیلئے کھیلا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مایہ ناز بلے باز مصباح الحق اور یونس خان (آج)جمعہ سے ویسٹ انڈیز کیخلاف شروع ہونے والی سیریز میں آخری بار ایکشن میں دکھائی دیں گئے۔ مایہ ناز ٹیسٹ کر کٹر یونس خان نے ریٹائرمنٹ کے بعد خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ انہیں ایک ٹیم پلیئر کے طور پر یاد رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ جب میں ریٹائر ہو جاو¿ں اور ڈریسنگ روم کا حصہ نہ ہوں تو نوجوان کھلاڑی مجھے رول ماڈل کے طور پر یاد رکھیں۔ ’میں چاہتا ہوں کہ مجھے ایک ایسے کھلاڑی اور بلے باز کے طور پر یاد رکھا جائے جو ہمیشہ ملک کیلئے کھیلا‘۔خیبر پختونخوا کے علاقے مردان سے تعلق رکھنے والے یونس نے اپنے کیریئر کا آغاز کراچی سے کیا اور 2000 میں راولپنڈی میں کھیلے گئے اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کے خلاف سنچری بنا کر شاندار کیریئر کی نوید سنائی۔ا یک کے بعد انہوں نے مختلف اتار چڑھاو¿ کا سامنا کیا اور ایک ٹرپل سنچری اور تین ڈبل سنچریوں سمیت مزید34 سنچریاں اسکور کیں۔یونس خان 9ہزار 977 رنز بنا کر پاکستان کے سب سے کامیاب ٹیسٹ بلے باز ہیں اور انہیں دس ہزار تکمیل کیلئے محض 23 رنز درکار ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain