تازہ تر ین

سٹرابری چھاتی کے سرطان کو روکنے میں مددگار

اٹلی(خصوصی رپورٹ) ایک نئے طبی مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ ایک خاص قسم کی جلدی پک جانیوالی سٹرابری خطرناک بریسٹ کینسر کے علاج میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے ۔اٹلی میں مارشے یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ جلدی پک جانیوالی ایلبا سٹرابری کے اجزا چھاتی کے سرطان میں مبتلا چوہیوں کو کھلائے گئے تو ان میں رسولی میں کمی واقع ہوئی۔ اسکے علاوہ تجربہ گاہ میں پیٹری ڈش میں اگائے گئے سرطانی خلیات میں بھی کمی واقع ہوئی۔سائنسدانوں نے تجربہ گاہوں میں چوہیوں کو جو کھانا دیا ان میں 15 فیصد مقدار سٹرابری یا اسکے رس پر مشتمل تھی اورکچھ عرصے بعد سرطانی رسولیوں کے وزن اور حجم میں نمایاں کمی نوٹ کی ۔ سانئس دانوں کے مطابق ضروری نہیں کہ ان پر کیے گئے تجربات بھی عین یہی نتائج انسانوں پر مرتب کریں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain