تازہ تر ین

زرداری گرینڈ الائنس میں شامل ہونے بارے ”کپتان“کا بڑا اعلان

اسلام آباد(اے این این) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے نے اداروں کو ایکسپوز کردیا، ادارے تگڑے ہوں تو وزیر اعظم کرپشن کر ہی نہیں سکتا، عدالتی فیصلہ پاکستان کی نئی تاریخ بن گیا، ایک پارٹی اپنے لیڈرکے جھوٹا اور کرپٹ ثابت ہونے کا جشن منارہی ہے، ہم ملک کی طاقتور ترین شخصیت کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرنے پر مٹھائیاں بانٹ رہے ہیں، ہمیں عدالت عظمیٰ کے سوا کسی پر اعتماد نہیں رہا، بنی گالہ میں پارکس پر قبضے، چائنا کٹنگ ہورہی ہے، سیمنٹ کا جنگل آرہاہے، سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ ذمہ داری لینے کو تیار نہیں، چیف جسٹس ہی مسئلہ حل کراسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے بنی گالہ میں لینڈ مافیا اور غیر قانونی تعمیرات کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر اور اس سے پہلے عدالت روانگی کے موقع پر بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عمران خان نے کہا کہ بنی گالا میں پانچ مرلے کی جگہ پر اپارٹمنٹس اور پلازے بنائے جارہے ہیں سیمنٹ کا جنگل آرہا ہے، پارکس پر قبضے ہورہے ہیں، چائنا کٹنگ ہورہی ہے، بچوں کے کھیل کے میدان ختم ہورہے ہیں جبکہ سیوریج کا گندا پانی راول ڈیم میں بہا دیا جاتا ہے اور اسی راول ڈیم سے راولپنڈی کے عوام پانی پیتے ہیں سیوریج کا پانی پینے سے متعدد بچے مررہے ہیں دنیا بھر میں پاکستان میں سب سے زیادہ بچے گندا پانی پینے سے مرتے ہیں جبکہ درخت کٹنے سے آلودگی پھیل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان کو بنی گالا میں ہونے والی غیرقانونی تعمیرات کے حوالے سے خط لکھا تھا جس کا مقصد عوامی مفاد تھا اگر عدالت نے مداخلت نہ کی تو پانچ سال تک کچھ نہیں بچے گا اور آج بھی چیف جسٹس سے اسی حوالے سے بات کی جس کا مثبت جواب آیا یہ مسئلہ صرف بنی گالا کا نہیں بلکہ پورے ملک میں درخت کاٹے جارہے ہیں جو آنے والے چند برسوں میں پاکستان کے نقصان دہ ثابت ہوگا جب کہ کراچی کے بہت سے پارکس کو قبضہ مافیا نے اپنی کمائی کا ذریعہ بنا لیا ہے میدانوں پر قبضے کرکے نئے ٹیلنٹ کو پیچھے دھکیلا جارہا ہے۔ تحریک انصاف ایک لمبی جدوجہد کے بعد ملک کے کرپٹ ترین آدمی کو قوم کے سامنے عدالت میں بے نقاب کرنے کا جشن منارہی ہے، اپوزیشن کے ساتھ گرینڈ الائنس کے سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ ہم کرپٹ لوگوں کا ساتھ نہیں دے گے زرداری خود کرپٹ ہے ہم اُن کے گرینڈاپوزیشن الائنس میں شامل کبھی نہیں ہونگے، دنیا بھر میں پاکستان میں سب سے زیادہ بچے گندا پانی پینے سے مرتے ہیں‘ چائنا کٹنگ ہورہی ہے‘ بچوں کے کھیل کے میدان ختم ہورہے ہیں۔ پیر کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بنی گالہ میں پارکس پر قبضے ہورہے ہیں۔ دنیا بھر میں پاکستان میں سب سے زیادہ بچے گندا پانی پینے سے مرتے ہیں۔ چائنا کٹنگ ہورہی ہے بچوں کے کھیل کے میدان ختم ہورہے ہیں۔ انہوں نے کا کہ میں نے بنی گالہ کی بات کی ہے یہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ اور عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بنگی گالہ کس حدود میں ہے چیف جسٹس ہی مسئلہ حل کراسکتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ ادارے تباہ ہوگئے ہیں۔ صرف سپریم کورٹ پر ہی اعتماد رہ گیا ہے۔ ادارے تگڑے ہوں تو وزیراعظم کرپشن کر ہی نہیں سکتا۔ پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے نے اداروں کو ایکسپوز کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنی گالہ میں حدود کا جھگڑا کھڑا کردیا جاتا ہے ضلعی انتظامیہ کہتی ہے ہماری حدود نہیں سی ڈی اے کہتی ہے ہماری نہیں۔ بنی گالہ میں لینڈ مافیا اور غیر قانونی تعمیرات کیس کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ آمد پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاناما کیس پر نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain