تازہ تر ین

عوام کی تکلیف ناقابل برداشت, وزیراعظم کا اعلیٰ سطحی اجلاس میں بڑا فیصلہ

اسلام آباد (اے این این‘ مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی کابینہ کی توانائی کمیٹی کے اجلاس میں واضح کیا ہے کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور عوام کی تکلیف کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ پیر کو وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بجلی کی پیداوار کے منصوبوں اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا جب کہ وزارت پٹرولیم کے حکام کی جانب سے بجلی کے پیداواری یونٹس کو تیل و گیس کی فراہمی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ سابق سیکرٹری پانی و بجلی یونس ڈھاگا کو خصوصی طور پر بلا کر بجلی کی موجودہ صورت حال پر بریفنگ لی گئی۔ اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ہدایت کی کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ فوری ختم کی جائے ، اس سلسلے میں کوئی تاخیر یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، موسم گرما کا سب کو معلوم ہے، پیشگی انتظامات اور اقدامات کرکے مشکلات کم کی جائیں۔ وزیراعظم نے حکم دیا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، پیداواری منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے۔انھوں متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ بجلی کے پیداواری منصوبوں کو ہر صورت مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔ کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ بجلی کا شارٹ فال ساڑھے چار ہزار میگاواٹ ہے، شارٹ فال لائن لاسزاورچوری کے باعث 5200میگاواٹ تک پہنچ جاتاہے۔وزارت پٹرولیم کے حکام نے بتایا کہ پیداواری یونٹس کو تیل اورگیس کی سپلائی مقررہ شیڈول کے مطابق جاری ہے۔ وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ رواں سال دسمبر میں بڑے پیمانے پر بجلی نیشنل گریڈ میں آجائیگی جس سے بجلی کی صورتحال بہتر ہو جائیگی۔پیر کے روز وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کی توانائی کمیٹی کا مسلسل تیسرا اجلاس ہوا جس میں بجلی کے پیداواری منصوبوں اور لوڈ شیڈنگ سے متعلق غوروخوض کیا گیا جبکہ وزیراعظم کو وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے بجلی منصوبوں کے مکمل ہو نے کی تاریخوں سے بھی آگاہ کیا اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا بھی اجلاس میں جائزہ لیا گیا ۔اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے ملک میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی ہدایت پر عملدرآمد یقینی بنا نے کا کہا گیا جس پر خواجہ آصف نے کہا کہ رواں سال دسمبر میں بڑے پیمانے پر بجلی کے پراجیکٹس مکمل ہو رہے ہیں جس کے بعد بجلی نیشنل گریڈ میں آجائے گی جس سے لوڈ شیڈنگ کی صورتحال میں کافی بہتری آجائیگی۔ کیبنٹ کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم کو حالیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں برس دسمبر تک 5700 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کر دی جائے گی جبکہ آئندہ برس مارچ تک 8 ہزار میگا واٹ بجلی یشنل گرڈ میں شامل کر دی جائے گی۔ اس کے علاوہ اجلاس میں سی پیک کے تحت جاری توانائی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعظم نواز شریف نے تربت میں ایف سی کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردوں کا مکمل خاتمے کر نے تک چین سے نہیںبیٹھیں گے ،پوری قوم شہداءکے لواحقین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم نے تربت میں ایف سی کی گاڑی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی اور مادر وطن کو دہشت گردوں سے مکمل پاک کیا جائے گا اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔وزیر اعظم نے شہدا کے درجات کی بلندی اور لواحقین کےلیے صبر جمیل کی دعا کی۔دوسری جانب وفاقی وزیر دخلہ چودھری نثار نے بھی واقعے پر گہرے دکھ اور کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے اور شہید ہونے والے اہلکاروں کے خاندانوں سے اظہار دکھ اور ہمدردی کیا ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی اور ایف سی کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain