تازہ تر ین

معروف ٹی وی اینکرحد سے گزر گئی، برادر اسلامی ملک کیخلاف شر انگیزی

لاہور (محمد مکرم خان) ٹی وی چینل کی اینکر پرسن عاصمہ شیرازی نے اپنے ایک تجزیے میں الزام لگایا ہے کہ پاکستان میں سعودی عرب جیسا ملک فرقہ وارانہ فسادات کرانے کے لئے مالی وسائل فراہم کرتا ہے۔ پاکستان آج ان ممالک کے فوجی اتحاد میں شامل ہو گیا ہے جن کے داعش کے ساتھ تعلقات ہیں۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آج راحیل شریف کی قیادت میں پاکستانی فوج کا دستہ یمن کی سرحدوں پر پہنچ گیا ہے اور پاکستانی قوم کی لاعلمی میں سعودیہ کے ساتھ یمن جنگ میں شامل ہو گیا ہے۔ پاکستان ان ممالک کے ساتھ اتحاد میں شامل ہوا ہے جن ممالک کے جنگجو داعش جیسی تنظیم میں شامل ہوئے۔ ایران، شام، یمن اور عراق داعش کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔ ان ممالک کو اس اتحاد میں شامل نہیں کیا گیا۔ جنرل راحیل شریف کی اپنے ملک میں بہت عزت تھی لیکن اب ان کو نوکری کی وجہ سے وہ مقام کھونا پڑے گا پاکستان میں شیعہ سنی مل کر رہتے ہیں اب کیا ہو گاکچھ نہیں کہا جا سکتا۔(مندرجہ بالا الزامات اینکر پرسن کے پروگرام سے لئے گئے ہیں۔)
نجی ٹی وی کی اینکر پرسن عاصمہ شیرازی کے اس الزام میں کوئی صداقت ہی نہیں کہ پاکستانی فوج کا دستہ سعودی عرب میں جنوبی سرحد پر یمن کے حوثی باغیوں کے خلاف برسر پیکار ہے کیونکہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور اپنے ایک پالیسی بیان میں یہ کہہ چکے ہیں کہ افواج پاکستان کا کوئی دستہ سعودی سرزمین سے باہر فرائض سرانجام نہیں دے گا۔ یاد رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے دورہ سعودی عرب میں سعودی فرمانروا اور عسکری قیادت کو یقین دہانی کرائی تھی کہ مسلمانوں کے مقدس مقامات کی حفاظت کے لئے افواج پاکستان کی ہر ممکن مدد اور مشاورت میسر ہو گی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain