تازہ تر ین

’عمران خان نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ‘”حکومتی ایوانوں میں زلزلہ “

پشاور(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ نوازشریف پاناماکیس میں بری طرح پھنس چکے ہیں ان کے پاس گھرجانے کے سوا کوئی راستہ نہیں، آئندہ جمعے کے روز عوام کو وزیراعظم کے خلاف گھروں سے نکلنا ہوگا اب گول ڈی تک پہنچ چکا ہے اور ایک کک لگانی باقی ہے ،زندگی میں کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا، آگے وہی بڑھتا ہے جو مقابلہ کرتا ہے، چیمپئن کبھی بھی شکست تسلیم نہیں کرتا، کھلاڑی نہ ہوتا تو آج اس مقام پر نہ ہوتا۔ وزیراعلی ہاو¿س پشاورمیں پارٹی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ میں وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے قطری خط پیش کیا گیا جو عدالت عظمی نے مسترد کردیا اب کیس ختم ہوچکا اور نوازشریف پاناماکیس میں بری طرح پھنس چکے ہیں ان کے پاس گھرجانے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ جمعے کے روز عوام کو وزیراعظم کے خلاف گھروں سے نکلنا ہوگا اب گول ڈی تک پہنچ چکا ہے اور ایک کک لگانی باقی ہے ہم عوام کی طاقت سے نوازشریف کو استعفیٰ پر مجبور کردیں گے۔اس سے پہلے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاور میں انڈر ٹونٹی تھری یوتھ گیمز کی افتتاحی تقریب سے بطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا کی عوام اور نوجوانوں کا حوصلہ بڑھانے کے لئے یونس خان کے ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہاکہ آگے وہی بڑھتا ہے جو مقابلہ کرتا ہے، زندگی میں کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا، چیمپئن کبھی بھی شکست تسلیم نہیں کرتا، کھلاڑی نہ ہوتا تو آج اس مقام پر نہ ہوتا۔ بعد میں کپتان نے نوجوان کھلاڑیوں کو گر کی باتیں بتاتے ہوئے کہا کہ سپورٹس آپ کو ہارنا اور جیتنا سکھائے گی۔ عمران خان نے کہا کہ کے پی حکومت 100 گرانڈز کی تعمیر کر ر ہی ہے جن میں سے 50 گرانڈز بنا دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ہمیں حکومت ملی تو صوبے میں افراتفری تھی، ادارے تباہی کی طرف جارہے تھے، کھیلوں کے میدان ویران ہوچکے تھے، امن و امان کی صورتحال انتہائی ناقص ہونے کی وجہ سے کوئی کام شروع کرنے سے پہلے 100 بار سوچنا پڑتا تھا لیکن نوجوانوں نے ہماری مدد کی۔ ہماری مسلسل جدوجہد کے بعد پورے ملک میں کرپشن کے خلاف تحریک چل چکی ہے اور آج ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں تبدیلی آچکی ہے۔ عمران خان نے کہاکہ کھیل مقابلے کا فن اور زندگی میں ہار جیت سکھاتا ہے، زندگی میں کوئی شارٹ کٹ نہیں، ہربڑی کامیابی کے لئے اتنی ہی محنت درکار ہوتی ہے، میں نے کرکٹ میں محنت کی اور پاکستان کو ورلڈ کپ کا تحفہ دیا شوکت خانم اسپتال بھی اسی محنت کا نتیجہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختون خوا حکومت کی جانب سے یوتھ گیمز کا انعقاد ثابت کرتا ہے کہ ہمیں نوجوانوں سے کس قدر محبت ہے نوجوان پاکستان کا مستقبل ہے ہم انہیں جرائم سے دور کرکے میدانوں میں لائیں گے اور میرٹ پر مستقبل دکھائی دے گا صوبے میں متعدد گرانڈ تیار ہوچکے ہیں اور آئندہ سال 100 مزید میدان مکمل ہوجائیں گے اور پھر صوبے کے کونے کونے میں کھیلوں کے مقابلے ہوں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain