تازہ تر ین

پڑھائی نہیں کا م ۔۔طالبہ سکول میںکا م کرتے ٹانگ ٹروا بیٹھی

لاہو ر ( سید شہباز حیدر ) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گلزار جاگیر پھول نگر میںپڑھانے کے بجائے بچیوں سے کام کروایا جا نے لگا،سکول میںکام کرتے ہوئے گر کر بچی کی ٹانگ ٹوٹ گئی،بچی ایک گھنٹہ سکول میں ہی ٹرپتی رہی کسی کو ترس نہ آیا ، ماں کو چھوٹی بیٹی سے واقعہ کا علم ہونے پر بچی
واپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال منتقل کیاگیا،محنت کش باپ نے ساری جمع پونجی اپنی بچی کے علاج پر لگا دی سکول انتظامیہ نے حال تک نہ پوچھا،ذمہ داران کے خلاف کاروائی کر کے ہمیں انصاف دلایا جائے،عائشہ کے والدین کی وزیر اعلیٰ سے دردمندانہ اپیل۔تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے علاقہ پھولنگر میں قائم سرکاری درس گاہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گلزار جاگیر پھول نگر میںسکول میں وہاں پڑھنے والی بچیوں سے کام کروایا جا رہا تھا کہ ساتویں جماعت کی طالبہ عائشہ دوران کام سیڑھی سے گر گئی اور اس کی ایک ٹانگ ٹوٹنے کے ساتھ ساتھ وہ شدید زخمی ہو گئی جبکہ اس دوران پاس کھڑی سکول ٹیچرز تماشہ دیکھتی رہیں،جب اس واقعہ سے متعلق چھوٹی بہن نے گھر جا کر اپنی والدہ کو بتاےا تو بچی کی والدہ نے خود آکر اپنی بچی کو ہسپتال پہنچایا جہاں اسے ڈاکٹروںنے بتاےا کہ بچی کی ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ چکی ہے اورجسم کے دیگر حصوں پر بھی چوٹ لگی ہے اس حوالے سے متاثرہ بچی عائشہ کا کہنا ہے کہ اس سکول میں سب بچیوں سے صفا ئی وغیرہ کا کام کرواےا جاتا ہے انکار کرنے پراساتذہ کی طرف سے مارا پیٹا جاتا ہے جب کہ سب ٹیچرز ہمیں پڑ ھانے کے بجائے خوش گپیوں میں مصروف رہتی ہیں۔بچی کے غریب محنت کش والد ذوالفقار کا کہنا ہے کہ ساری جمع پونجی بچی کے علاج پر خرچ ہو گئی ہے اورعلاج ابھی جاری ہے سکول انتظامیہ نے دوبارہ اس کاحال تک نہیں پوچھا اور ہمیں صلح کے لئے بھی دباﺅ ڈالا جا رہا ہے جبکہ اس ضمن میں اعلیٰ حکام کو درخواست دینے کے باوجودبھی سکول پرنسپل کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی انہوں نے مزید کہا کہ ہم غریب لوگ ہیں بچوں کو پرائیویٹ سکولوں میں نہیں پڑھا سکتے اور سرکاری سکولوں میں بچوں کیساتھ جانوروں جیسا سلوک کےا جاتا ہے اگر یہی حال رہا تو لوگ اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں بھیجنا بند کر کے گھروں میں بٹھا لیں گے۔عائشہ کے والدین نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ ان کی بچی کو زخمی کرنے والے ذمہ داران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور اس سکول میں محنتی اور ایماندار ٹیچرز کو تعینات کیا جائے تا کہ ہماری بچیا ںیہاں سے تعلیم حاصل کر کے ملک و قوم کا نام روشن کرتے ہوئے خادم اعلیٰ پنجاب کے نعرہ پڑھا لکھا پنجاب کو بھی سچا ثابت کر سکیںانہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپنی بیٹی کے علاج کے لیے مدد کی بھی اپیل کی ہے۔پھولنگر کے سرکاری سکول میں زخمی ہونے والی بچی عائشہ کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات کے حوالے سے معلوم کرنے کے لیے سی او میاں ذوالفقار سے ان کے موبائل فون پر رابطہ کیا گیا تو بارہا فون کرنے کے باوجود انہوں نے اپنا فون اٹینڈ نہیں کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain