تازہ تر ین

کروڑوں کی کرپشن میں ملوث ایک تھانیدار کی کہانی

لاہور (خصوصی رپورٹ) نیب لاہور نے پولیس کے حاضر سروس ایس ایچ او کو آمدن سے زائد کروڑوں روپے کے اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ احتساب عدالت نے مزید تفتیش کیلئے ملزم کا 7روزہ ریمانڈ دے دیا۔ تفیصلات کے مطابق ملزم ایس ایچ او محمد اسماعیل اس وقت ساہیوال میں تعینات تھا جبکہ نیب لاہور کے پاس ملزم کے خلاف کرپشن سے متعلق متعدد شکایات موصول ہو چکی تھیں۔ ملزم نے دوران سروس ناجائز ذرائع استعمال کرتے ہوئے کروڑوں کے اثاثے بنائے۔ ملزم کے اثاثہ جات کی تفصیل کے مطابق زرعی زمینیں‘ مختلف گاڑیاں‘ بنگلہ جات کے علاوہ کئی سوسائٹیوں میں پلاٹس وغیرہ شامل ہیں جن کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔ اس کے علاوہ مختلف بینک اکاﺅنٹس میں لاکھوں روپے موجود پائے گئے۔ نیب لاہور کو ملزم کے خلاف 2016ءمیں انٹیلی جنس کی بنیاد پر شکایت موصول ہوئی جس پر ستمبر 2016ءمیں انکوائری شروع ہوئی جو فروری 2017ءمیں انویسٹی گیشن کے درجہ پر اپ گریڈ ہوئی۔ نیب لاہور نے موجود شواہد کی روشنی میں ملزم کی اوکاڑہ سے گرفتاری عمل میں لائی اور ریمانڈ کیلئے احتساب عدالت میں پیش کردیا۔ لاہور کی احتساب عدالت نے مزید تفتیش کیلئے ملزم کا 7روزہ ریمانڈ دے دیا۔
تھانیدار گرفتار


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain