تازہ تر ین

پاکستان نے بھارت سے کرکٹ کی ”چودھراہٹ “چھین لی

لاہور (خصوصی رپورٹ) بگ تھری کا آمرانہ دور ختم ہوگےا بھارت بگ تھری کے بقاءکی جنگ ہار گیا، بھارت کی دھمکیاں چلیں ، نہ جوڑ توڑ کا نسخہ کام آیا. پاکستان کی کوششیں رنگ لے آئیں، آئی سی سی میں بگ تھری کے حوالے سے ووٹنگ ہوئی جس میں آٹھ ممالک نے مخالفت ،دو نے حمایت میں ووٹ دیا۔نئے فنانشل اسٹرکچرکی بھارت کے سوا تمام ممالک نے حمایت کی۔ بھارتی بورڈ نے آئی سی سی کی آمدنی سے پانچ سوسترملین ڈالرز مانگے۔ آئی سی سی نے واضح کر دیا کہ چار سو ملین ڈالرز سے زیادہ نہیں ملیں گے۔ بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ بگ تھری کے بقاءکی جنگ ہارنے کے بعد ریونیو میں بڑے حصے سے بھی محروم ہو گیا ہے جبکہ بھارتی ٹیم کی یکم جون سے شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت بھی خطرے میں پڑگئی ہے۔آئی سی سی کی بورڈ میٹنگ میں اکثریت نے گورننس اور ریونیو کی شیئرنگ کے نظام میں تبدیلی کے حق میں ووٹ دیا۔ ریونیوکی شیئرنگ میں تبدیلی کی ووٹنگ میں بھارت کو 1-9کے بھاری مارجن سے شکست ہوئی جبکہ بگ تھری ماڈل کی ووٹنگ میں ا±سے آٹھ ووٹوں کے خلاف صرف دو ہی ووٹ مل سکے جن میں ایک خود بھارت اور دوسرا سری لنکا کا تھا۔ریونیومیں شیئرنگ کا طریقہ کار تبدیل ہوجانے سے بھارت کو 280ملین ڈالرزکے خسارے کا سامناکرناپڑے گاجس کا ا±سے گزشتہ سال لطف ا±ٹھایا تھا۔بھارت کو بنگلہ دیش اور زمبابوے نے یقین دہانی کرائی تھی مگر ووٹنگ میں انہوں نے بھی خلاف ہی ووٹ ڈالا۔ آئی سی سی کے دبئی میں ہونے والے اجلاس کے دوران آئی سی سی بورڈ میں پیسوں کی تقسیم کا مقدمہ بھارت ہار گیا ہے۔ آئی سی سی کے نئے گورنرننس اور فنانشل ماڈل کو 2کے مقابلے میں8 ووٹ ملے ہیں۔نئے نظام کی ووٹنگ میں صرف سری لنکا نے بھارتی بورڈ کا ساتھ دیا۔ بگ تھری کے خاتمے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی سے ملنے والا حصہ آدھا ہوجائے گا۔بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا نے 2014 میں آئی سی سی میں ” بگ تھری ماڈل“ نافذ کردیا تھا جس کے تحت تینوں ملکوں کو کرکٹ کا مالی اور انتظامی کنٹرول مل گیا تھا۔ اس ماڈل کے مطابق آئندہ 8 برس تک آئی سی سی کی ہونے والی آمدنی کا 27.4 فیصد بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ میں تقسیم ہونا تھا جب کہ سب سے زیادہ حصہ 20.3 فیصد بھارت، 4.4 فیصد انگلینڈ اور 2.7 فیصد آسٹریلیا کو ملنا تھا لیکن اب بھارتی کرکٹ بورڈ آئی سی سی کی آمدنی سے 570 ملین ڈالر مانگ رہا تھا جب کہ آئی سی سی نے 400 ملین ڈالر کی پیش کش کی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain