تازہ تر ین

پاکستان نے بھارتی بورڈ کو قانونی نوٹس بھجوادیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دو طرفہ سیریز نہ کھیلنے کے نقصان کے ازالہ کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ کو قانونی نوٹس بھجوادیا۔پی سی بی کی جانب سے بی سی سی آئی کو بھجوائے گئے قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ باہمی سیریز نہ کھیلنے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو لاکھوں ڈالرز کا نقصان ہوا جس کا ازالہ کیا جائے۔ قانونی نوٹس کے مطابق بھارتی بورڈ کی جانب سے ایک ہفتے میں نوٹس کا جواب نہ دینے پر پی سی بی معاملہ عدالت میں لے کر جائے گا۔واضح رہے کہ 2014 میں بگ تھری کی حمایت کے صلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان 2023 تک 6 باہمی سیریز کھیلنے کا معاہدہ ہوا تھا تاہم بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے 3 سیریز ضائع ہو چکی ہیں جن میں سے 2 کی میزبانی پاکستان کو کرنا تھی۔بھارت کی جانب سے کوئی جواب تاحال نہیں دیا جارہا جس پر چئرمین پی سی بی شہریار خان خاصے ناراض دکھائی دئیے۔بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا نے 2014 میں آئی سی سی میں ”بگ تھری ماڈل“ نافذ کردیا تھا جس کے تحت تینوں ملکوں کو کرکٹ کا مالی اور انتظامی کنٹرول مل گیا تھا۔ اس ماڈل کے مطابق آئندہ 8 برس تک آئی سی سی کی ہونے والی آمدنی کا 27.4 فیصد بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ میں تقسیم ہونا تھا جب کہ سب سے زیادہ حصہ 20.3 فیصد بھارت، 4.4 فیصد انگلینڈ اور 2.7 فیصد آسٹریلیا کو ملنا تھا لیکن اب بھارتی کرکٹ بورڈ آئی سی سی کی آمدنی سے 570 ملین ڈالر مانگ رہا تھا جب کہ آئی سی سی نے 400 ملین ڈالر کی پیش کش کی تھی۔رواں برس فروری میں آئی سی سی نے اپنے 2014 کے فیصلے کو واپس لے لیا تھا اور نیا گورننس اور ریونیو کی تقسیم کا ماڈل پیش کیا تھا لیکن بھارت نے اس پر سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے نئے ماڈل کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain