تازہ تر ین

اہلیہ نے مصباح کو ”مسٹر99“ کاخطاب دیدیا

لاہور (آئی این پی) ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی کپتان مصباح الحق بدقسمتی سے اپنی سنچری مکمل نہ کر سکے اور 99 رنز پر آﺅٹ ہوئے۔ دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران یہ دوسرا موقع ہے جب و ہ99 پر پہنچنے کے باوجود بھی سنچری مکمل نہیں کر سکے۔۔ مصباح 99 پر آﺅٹ ہوئے تو ان کے مداح مایوس ہو گئے لیکن ان کی اہلیہ عظمیٰ بالکل بھی پریشان اور افسردہ نہ ہوئیں بلکہ سوشل میڈیا پر شرارت اور پیار سے بھرپور ایسا پیغام جاری کیا کہ مایوس مداح بھی خوش ہو گئے۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ”جو بھی ہے آپ کو پانا خوش قسمتی ہے مسٹر 99 “ مصباح الحق کی اہلیہ کی جانب سے جاری ہونے والے اس پیغام کو صارفین بہت زیادہ پسند کیا اور اگلی اننگز کیلئے نیک خواہشات کیساتھ ساتھ سنچری مکمل ہونے کی دعا بھی کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain