تازہ تر ین

سدرہ نور نے تھیٹر انڈسٹری کو ہمیشہ کے لئے خیر باد کہہ دیا

لاہور(شوبز ڈیسک )فلم اور سٹیج کی صف اول کی اداکارہ سدرہ نور کے مداحوں کیلئے بری خبر، اداکارہ سدرہ نور نے تھیٹر انڈسٹری کو ہمیشہ کیلئے خیر باد کہہ دیا۔ اداکارہ نے تھیٹر انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان سوشل میڈیا کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنا سٹیٹس اپ لوڈ کر کے کیا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اب تھیٹر انڈسٹری میں آرٹسٹوں کی قدر نہیں کی جا رہی بلکہ تھیٹر کی آڑ میں منفی سرگرمیاں اپنے عروج پر ہیں اس لئے ایسی کسی بھی اوچھی یا منفی سرگرمی کا حصہ نہیں بن سکتی بلکہ خود کیلئے یہی بہتر سمجھا ہے کہ باعزت طریقے سے الگ ہوجاﺅں اسی لئے تھیٹر کو خیر باد کہہ دیا ہے۔ سدرہ نور کا کہنا تھا کہ وہ فلموں میں کام کرتی رہیں گی ،واضح رہے کہ سدرہ نور اب تک پچاس سے زائد تھیٹر ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain